حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ , قَالَا: " الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ سورة البقرة آية 237 هُوَ الْوَلِيُّ"، وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ:" هُوَ الزَّوْجُ" , فَكَلَّمَاهُ فِي ذَلِكَ فَمَا بَرِحَا حَتَّى تَابَعَا سَعِيدًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔ حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ ان دونوں حضرات نے اس بارے میں حضرت سعید سے بات کی اور دونوں حضرت سعید کے نکتہ نظر کے قائل ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17854، ترقيم محمد عوامة 17262)