☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 16010
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 16010
حدیث نمبر: 16010 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: " إنِّي أَصَبْتُ صَيْدًا وَأَنَا مُحْرِمٌ , فَقَالَ شُرَيْحٌ: هَلْ كُنْتَ أَصَبْتَ قَبْلَهُ؟ قَالَ: لَا , قَالَ: لَوْ كُنْتَ فَعَلْتَ وَكَّلْتُكَ إلَى اللَّهِ تَعَالَى حَتَّى يَنْتَقِمَ مِنْكَ , وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے حالت احرام میں شکار کرلیا ہے؟ حضرت شریح نے اس سے فرمایا کیا تو نے اس سے پہلے بھی شکار کیا ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تو نے پہلے بھی ایسا کیا ہوتا تو میں تجھے اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے انتقام لیتا، ارشاد باری تعالیٰ ہے { وَ اللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ }، حضرت داوٗد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس کا ذکر کیا آپ نے فرمایا کہ کیا اس کو چھوڑ دیں گے! اس پر حکم لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16499، ترقيم محمد عوامة 16010)
پچھلی حدیث → (16009) باب پر واپس ← اگلی حدیث (16011)