☽ 15 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 14920
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 14920
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتَى جِبْرِيلُ إبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمَا السَّلامُ، فَرَاحَ بِهِ إلَى مِنًى , فَصَلَّى بِهِ الصَّلَوَاتِ جَمِيعًا , ثُمَّ صَلَّى بِهِ الْفَجْرَ ثُمَّ غَدَا بِهِ إلَى عَرَفَةَ فَنَزَلَ بِهِ حَيْثُ يَنْزِلُ النَّاسُ , ثُمَّ صَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا , ثُمَّ أَتَى الْمَوْقِفَ حَتَّى إذَا كَانَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي إنْسَانٌ الْمَغْرِبَ أَفَاضَ بِهِ , فَأَتَى جَمْعًا فَصَلَّى بِهِ الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا , ثُمَّ بَاتَ بِهَا حَتَّى إذَا كَانَ كَأَعْجَلِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ الْفَجْرَ صَلَّى بِهِ , ثُمَّ وَقَفَ حَتَّى إذَا كَانَ كَأَبْطَإِ مَا يُصَلِّي أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ الْفَجْرَ أَفَاضَ بِهِ إلَى مِنًى فَرَمَى الْجَمْرَةَ , ثُمَّ ذَبَحَ وَحَلَقَ ثُمَّ أَفَاضَ بِهِ , ثُمَّ أَوْحَى اللَّهُ تَعَالَى بُعْدٌ إلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا سورة النحل آية 123"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت جبرئیل حضرت ابراہیم کے پاس تشریف لائے پھر ان کے ساتھ منیٰ آئے، پھر ان کے ساتھ تمام نمازیں ادا کیں، پھر فجر کی نماز ادا کی، پھر صبح کے وقت ان کے ساتھ عرفہ آئے اور اس جگہ اترے جہاں لوگ اترتے ہیں پھر ان کے ساتھ دونوں نمازیں اکٹھی ادا کیں، پھر ان کے ساتھ موقف پر تشریف لائے، یہاں تک کہ جب اتنا وقت گزر گیا کہ جس طرح ایک آدمی تیزی سے مغرب ادا کرتا ہے تو آگے چل پڑے، پھر مزدلفہ آئے اور وہاں آ کر دونوں نمازیں اکٹھی ادا کیں، پھر وہیں پر رات گزاری یہاں تک کہ جیسے کوئی شخص نماز فجر ادا کرنے میں جلدی کرتا ہے ان کے ساتھ نماز ادا کی، پھر وہیں ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ جیسے کوئی شخص نماز فجر ادا کرنے میں سستی کرتا ہے ان کے ساتھ چلتے ہوئے منیٰ تشریف لائے اور جمرہ کی رمی فرمائی، پھر قربانی کی اور حلق کروایا پھر ان کے ساتھ چلے، پھر اللہ تعالیٰ نے بعد میں اپنے نبی پر وحی فرمائی کہ { اَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ اِبْرٰھِیْمَ حَنِیْفًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15332، ترقيم محمد عوامة 14920)
الحديث السابق → (14919) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (14921)