ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، مُحَارِبٍ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ , وَرَدْنَا الْمَدِينَةَ فَأَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ , فَقَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ جَيِّدُ الثِّيَابِ طَيِّبُ الرِّيحِ حَسَنُ الْوَجْهِ , فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَعَلَيْكَ" , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَدْنُو مِنْكَ؟ قَالَ:" أُدْنُهُ" , فَدَنَا دَنْوَةً، فَقُلْنَا: مَا رَأَيْنَا كَالْيَوْمِ قَطُّ رَجُلًا أَحْسَنَ ثَوْبًا وَلَا أَطْيَبَ رِيحًا وَلَا أَحْسَنَ وَجْهًا وَلَا أَشَدَّ تَوْقِيرًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَدْنُو مِنْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" , فَدَنَا دُنُوَّةً , فَقُلْنَا مثل مَقَالَتِنَا , ثُمَّ قَالَ لَهُ الثَّالِثَةَ: أَدْنُو مِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" , حَتَّى أَلْزَقَ رُكْبَتَيْهِ بِرُكْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ " مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُقِيمُ الصَّلَاةَ , وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ , وَتَصُومُ رَمَضَانَ , وَتَحُجُّ الْبَيْتَ , وَتَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ"، قَالَ: صَدَقْتَ , فَقُلْنَا: مَا رَأَيْنَا كَالْيَوْمِ قَطُّ رَجُلًا , وَاللَّهِ لَكَأَنَّهُ يُعَلِّمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ منورہ آئے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس تشریف لائے اور پھر فرمایا: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عمدہ لباس، اچھی خوشبو اور خوبصورت شکل والا ایک شخص آیا اور عرض کیا: السلام علیک یا رسول اللہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب ارشاد فرمایا وعلیک، اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب آ جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قریب ہو جاؤ، پس وہ تھوڑا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوگیا، ہم نے کہا (دل میں) کہ ہم نے آج کے دن کی طرح نہیں دیکھا کوئی شخص عمدہ کپڑوں میں، اور نہ ہی اچھی خوشبو اور خوبصورت چہرے والا اور نہ ہی اس سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توقیر کرنے والا، پھر اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب آ جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں پس وہ تھوڑا سا قریب آگیا، ہم نے پھر اسی طرح سوچا، پھر اس نے تیسری مرتبہ عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا میں آپ کے قریب ہو جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اتنا قریب ہوگیا کہ اس کے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک گھٹنوں کے ساتھ مل گئے، اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا، حج کرنا غسل جنابت کرنا، اس نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سچ کہا، ہم نے کہا اللہ کی قسم ہم لوگوں نے آج کے دن کی طرح کبھی کوئی شخص نہیں دیکھا لیکن وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تعلیم دے رہا ہے (یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو تعلیم دے رہے ہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15327، ترقيم محمد عوامة 14915)