☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 14922
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 14922
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى، فِي قَوْلِهِ: " وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ سورة الحج آية 32، قَالَ: الْوُقُوفُ بِعَرَفَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ , وَالْجَمْعُ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ , وَالْجِمَارُ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ , وَالْبُدْنُ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ , وَالْحَلْقُ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ , فَمَنْ يُعَظِّمْهَا فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ، قَالَ: فِي قَوْلِهِ لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى سورة الحج آية 33، قَالَ: لَكُمْ فِي كُلِّ مَشْعَرٍ مَنَافِعُ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى، قَالَ: لَكُمْ فِي كُلِّ سَفَرٍ مَنَافِعُ إِلَى أَنْ تَخْرُجُوا مِنْهُ إلَى غَيْرِهِ , فَالْأَجَلُ الْمُسَمَّى الْخُرُوجُ مِنْهُ إلَى غَيْرِهِ , ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ سورة الحج آية 33، قَالَ: مَحِلُّ هَذِهِ الشَّعَائِرِ كُلِّهَا الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابو موسیٰ قرآن پاک کی آیت { وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْب } کے متعلق فرماتے ہیں کہ وقوف عرفہ شعائر اللہ میں سے ہے، مزدلفہ شعائر اللہ میں سے ہے، جمرات کی رمی کرنا شعائر اللہ میں سے ہے، اونٹ کی قربانی کرنا شعائر اللہ میں سے ہے اور حلق کروانا شعائر اللہ میں سے ہے، پس جو ان شعائر کی تعظیم کرے گا یہ اس کے دل کے تقویٰ کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لَکُمْ فِیْھَا مَنَافِعُ اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّے } کے متعلق فرماتے ہیں کہ مناسک حج میں منافع ہیں یہاں تک کہ اس سے دوسرے کی طرف نکلا جائے، قرآن پاک میں جو اجل مسمی کا تذکرہ اس سے مراد دوسرے مشعر کے طرف جانے تک کا وقت ہے۔ { ثُمَّ مَحِلُّھَآ اِلَے الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ } ان تمام شعائر مقام و مرکز بیت اللہ کا طواف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15334، ترقيم محمد عوامة 14922)
← Previous Hadith (14921) Back to Bab Next Hadith → (14923)