☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 12720
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 12720
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ , فَذَكَرَ أَنَّهُ احْتَرَقَ , فَسَأَلَهُ عَنْ أَمْرِهِ , فَذَكَرَ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ , فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْفَرَقُ فِيهِ تَمْرٌ , فَقَالَ:" أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟"، فَقَامَ الرَّجُلُ , فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص نے ذکر کیا کہ وہ جل گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت کیا تو اس نے ذکر کیا کہ اس رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ٹوکری لائی گئی جسے عَرْق کہتے ہیں اس میں کچھ کھجوریں تھیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: جلا ہوا شخص کہاں ہے؟ ایک شخص کھڑا ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو صدقہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12994، ترقيم محمد عوامة 12720)
← Previous Hadith (12719) Back to Bab Next Hadith → (12721)