☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 12674
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 12674
حدیث نمبر: 12674 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنِ مُرَّةَ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي أَنْ أُصَلِّيَ عندَ كُلِّ أُسْطُوَانَةٍ رَكْعَتَيْنِ , وَرَجُلٌ يَرْمُقُنِي لَا أَشْعُرُ بِهِ , فَلَمَّا جَلَسْتُ نَظَرْتُ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ جَالِسًا , فَأَتَيْتُهُ فَجَلَسْتُ إلَيْهِ , فَإِذَا الرَّجُلُ الَّذِي يَرْمُقُنِي عندَهُ , قَالَ وَلَا يَشْعُرُ بِمَكَانِي: قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ , إنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَجَعَلَ يُصَلِّي عندَ كُلِّ أُسْطُوَانَةٍ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ:" لَوْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ عندَ كُلِّ أُسْطُوَانَةٍ، لَمْ يَتَحَوَّلْ حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ" , قَالَ: فَتَرَكْتُ بَقِيَّةَ مَا أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا اور میں اپنے دل میں کہہ رہا تھا کہ میں ہر ستون کے پاس دو رکعتیں ادا کروں گا ایک شخص مجھے ترچھی نگاہ سے گھور رہا تھا میں اس کو نہیں جانتا تھا، جب میں بیٹھا تو میں نے دیکھا حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں، میں ان کے پاس آ کر بیٹھ گیا، تو وہ شخص مجھے دیکھ رہا تھا وہ ان کے پاس تھا اور وہ میری جگہ کو نہیں جانتا تھا، اس نے کہا اے ابو عبد الرحمن! ایک مسجد میں داخل ہوتا اور کہتا ہے کہ میں ہر ستون کے پاس دو رکعتیں ادا کروں گا، آپ نے فرمایا اگر وہ جان لے کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی ستون کے پاس ہیں تو وہاں سے نہیں پھرے گا یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کرے گا، حضرت مرہ کہتے ہیں کہ میں نے جو پڑھنے کا ارادہ کیا تھا وہ ترک کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12947، ترقيم محمد عوامة 12674)
پچھلی حدیث → (12673) باب پر واپس ← اگلی حدیث (12675)