☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 1231
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 1231
حدیث نمبر: 1231 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " قَالَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلامُ: أَيْ رَبُّ أَقَرِيبٌ أَنْتَ فَأُنَاجِيَكَ أَمْ بَعِيدٌ فَأُنَادِيَكَ؟ قَالَ: يَا مُوسَى أَنَا جَلِيسُ مَنْ ذَكَرَنِي , قَالَ: يَا رَبُّ فَإِنَّا نَكُونُ مِنَ الْحَالِ عَلَى حَالٍ نُعَظِّمُكَ أَوْ نُجِلُّكَ أَنْ نَذْكُرَكَ عَلَيْهَا , قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ:" الْجَنَابَةُ وَالْغَائِطُ" , قَالَ: يَا مُوسَى اذْكُرْنِي عَلَى كُلِّ حَالٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے عرض کیا کہ اے رب تو قریب ہے کہ میں تجھ سے سرگوشی کروں یا تو دور ہے کہ میں تجھے پکاروں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! جو میرا ذکر کرتا ہے میں اس کا ہم نشین ہوتا ہوں۔ موسیٰ نے عرض کیا اے میرے رب! بعض اوقات ہم ایسی حالت میں ہوتے ہیں جس میں تیرا ذکر تیری عظمت اور تیرے جلال کے منافی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ کون سی حالت ہے؟ عرض کیا جنابت اور رفع حاجت کی حالت۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! ہر حال میں میرا ذکر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1232، ترقيم محمد عوامة 1231)
پچھلی حدیث → (1230) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1232)