عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عثمان بْنُ حَكِيمٍ ، خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عثمان بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ فَطَلَعَتْ جِنَازَةٌ،" فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَارَ وَثَارَ أَصْحَابُهُ، فَلَمْ يَزَالُوا قِيَامًا حَتَّى بَعُدَتْ"، وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مِنْ تَأَذِّيهَا أَوْ مِنْ تَضَايُقِ الْمَكَانِ، وَمَا أَحْسَبُهَا إلَّا جِنَازَةَ يَهُودِيٍّ أَوْ يَهُودِيَّةٍ وَمَا سَأَلْنَاهُ عَنْ قِيَامِهِ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خارجہ بن زید اپنے چچا حضرت یزید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک جنازہ نکلا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ بھی کھڑے ہوگئے اور جنازے کے گزرنے تک کھڑے رہے، میں نہیں سمجھتا کہ آپ کسی تکلیف یا جگہ کی تنگی کی وجہ سے کھڑے ہوئے ہوں، اور میرا خیال ہے کہ یہ یہودی مرد یا عورت کا جنازہ تھا ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کھڑے ہونے کی وجہ دریافت نہ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12270، ترقيم محمد عوامة 12030)