حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الَّذِي يَمُوتُ فِي الْبَحْرِ قَالَ:" يُغَسَّلُ , وَيُكَفَّنُ , وَيُحَنَّطُ , وَيُصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ يُرْبَطُ فِي رِجْلَيْهِ شَيْءٌ , ثُمَّ يُرْمَى بِهِ فِي الْبَحْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس کا سمندر میں انتقال ہوجائے اس کو غسل دیا جائے گا، کفن پہنایا جائے گا، خوشبو لگائی جائے گی، اور پھر اس کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی پھر اس کی ٹانگوں کے ساتھ کوئی (وزنی) چیز باندھ کر اس کو سمندر میں بہا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12212، ترقيم محمد عوامة 11973)