وَكِيعٌ ، سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: " مَنْ شَهِدَ مِنْكُمْ جِنَازَةً"، قَالَ عُمَرُ: أَنَا، قَالَ:" مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًا"، قَالَ عُمَرُ: أَنَا، قَالَ:" مَنْ تَصَدَّقَ" قَالَ عُمَرُ: أَنَا قَالَ:" مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمْ صَائِمًا" قَالَ عُمَرُ: أَنَا، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ وَجَبَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک مرتبہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام سے دریافت فرمایا: تم میں سے جنازہ میں کون حاضر ہوا ہے؟ حضر ت عمر نے عرض کیا میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: تم میں سے مریض کی عیادت کس نے کی ہے؟ حضرت عمر نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: صدقہ کس نے کیا ہے؟ حضرت عمر نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی؟ حضرت عمر نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واجب ہوگئی، واجب ہوگئی (جنت)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11155، ترقيم محمد عوامة 10949)