☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 10912
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 10912
حدیث نمبر: 10912 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، وَاصِلٍ ، بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ نَعُودُهُ فَإِذَا وَجْهُهُ مِمَّا يَلِي الْجِدَارَ وَامْرَأَتُهُ قَاعِدَةٌ عندَ رَأْسِهِ قُلْتُ: كَيْفَ بَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ؟ قَالَتْ: بَاتَ بِأَجْرٍ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: إنِّي لَمْ أَبِتْ بِأَجْرٍ " وَمَنِ ابْتَلَاهُ اللَّهُ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ فَهُوَ لَهُ حَظُّهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیاض بن غطیف فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی عیادت کیلئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ کا چہرہ دیوار کی جانب تھا اور آپ کی اہلیہ آپ کے سر کے پاس بیٹھی تھی۔ میں نے عرض کیا حضرت ابو عبیدہ نے رات کیسے گذاری؟ اہلیہ نے فرمایا انہوں نے رات اجر کی حالت میں گذاری۔ حضرت ابو عبیدہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا میں نے رات اجر کماتے ہوئے نہیں گذاری جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی تکلیف دے کر آزماتا ہے تو وہ تکلیف اس کے گناہوں کے گرنے کا سبب بنتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11118، ترقيم محمد عوامة 10912)
پچھلی حدیث → (10911) باب پر واپس ← اگلی حدیث (10913)