حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ، عَنْ كَيْسَانَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ عُمَرَ بِزَكَاةِ مَالِي مِائَتَيْ دِرْهَمٍ وَأَنَا مُكَاتَبٌ، فَقَالَ:" هَلْ عَتَقْتَ"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" اذْهَبْ فَاقْسِمْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کیسان ابو سعید المقبری فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس دو سو درھم اپنے مال کی زکوٰۃ لے کر حاضر ہوا اور میں مکاتب تھا، حضرت عمر نے فرمایا کیا تو آزاد ہوگیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ نے فرمایا تو پھر یہ مال لے کر جا اور (فقراء میں) تقسیم کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10520، ترقيم محمد عوامة 10334)