بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کسی آدمی کا یہ کہنا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال کسی آدمی کا یہ کہنا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 804 الادب المفرد
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ شَدَّادٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ‏:‏ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفَدِّي رَجُلاً بَعْدَ سَعْدٍ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ‏:‏ ”ارْمِ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بعد کسی پر ماں باپ کو فدا کرتے نہیں دیکھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مارو تیر، میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 804]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجهاد و السير: 2905 و مسلم: 2411 و أبوداؤد: 2965 و الترمذي: 1719 و النسائي: 4140 و ابن ماجه: 129»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 805 الادب المفرد
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ‏:‏ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَأَبُو مُوسَى يَقْرَأُ، فَقَالَ‏: ”مَنْ هَذَا‏؟“‏ فَقُلْتُ‏:‏ أَنَا بُرَيْدَةُ جُعِلْتُ فِدَاكَ، قَالَ‏: ”قَدْ أُعْطِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد کی طرف تشریف لے گئے جبکہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ وہاں تلاوت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کون ہو؟ میں نے عرض کیا: آپ پر قربان جاؤں، میں بریدہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کو آل داؤد کی خوش آوازی سے ایک حصہ دیا گیا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 805]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب صلاة المسافرين: 793 - انظر صحيح أبى داؤد: 1341»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح