بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
صبح کے وقت کیا دعا پڑھے
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب صبح کے وقت کیا دعا پڑھے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 604 الادب المفرد
حَدَّثَنَا مُوسَی، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ، قَالَ: ”أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ“، وَإِذَا أَمْسَى، قَالَ: ”أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کرتے: ہم نے صبح کی اللہ کے لیے اور ساری بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔ اور جب شام کرتے تو یوں دعا کرتے: ہم نے شام کی اللہ کے لیے اور تمام بادشاہی بھی شام کو اسی کے لیے ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 604]
تخریج الحدیث
«ضعيف بهذا اللفظ: أخرجه ابن السني فى عمل اليوم: 82 و البزار فى مسنده: 240/15»
قال الشيخ الألباني
ضعيف بهذا اللفظ
الحكم: ضعيف بهذا اللفظ