☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Al-Adab al-Mufrad

Hadith No.: 604
Books← Al-Adab al-Mufrad← Chapters← Bab← Hadith No. 604
حَدَّثَنَا مُوسَی، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ، قَالَ: ”أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ“، وَإِذَا أَمْسَى، قَالَ: ”أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ.“
Translation: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کرتے: ”ہم نے صبح کی اللہ کے لیے اور ساری بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔“ اور جب شام کرتے تو یوں دعا کرتے: ”ہم نے شام کی اللہ کے لیے اور تمام بادشاہی بھی شام کو اسی کے لیے ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 604]
تخریج الحدیث
«ضعيف بهذا اللفظ: أخرجه ابن السني فى عمل اليوم: 82 و البزار فى مسنده: 240/15»
قال الشيخ الألباني
ضعيف بهذا اللفظ
Grade: ضعيف بهذا اللفظ
← Previous Hadith (603) Back to Bab Next Hadith → (605)