حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَا تَقُولُونَ فِي الزِّنَا، وَشُرْبِ الْخَمْرِ، وَالسَّرِقَةِ؟“ قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ”هُنَّ الْفَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ الْعُقُوبَةُ، أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟ الشِّرْكُ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ“، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ قَالَ: ”وَالزُّورُ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم زنا، شراب پینے اور چوری کے متعلق کیا کہتے ہو؟“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نہایت ہی برے اور گھٹیا کام ہیں، اور ان میں سزائیں بھی ہیں۔“ (اور) ”کیا میں تمہیں بڑے بڑے گناہوں کے متعلق نہ بتاؤں؟“ (فرمایا وہ یہ ہیں:) ”اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا، اور والدین کی نافرمانی کرنا۔“ آپ تکیہ لگا کر بیٹھے تھے، پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، فرمایا: ”اور جھوٹ (بھی بہت بڑا گناہ ہے۔)“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ/حدیث: 30]
تخریج الحدیث
«ضعيف: رواه المروزي فى البر والصلة: 105 و الطبراني فى الكبير: 140/18 و البيهقي فى الكبرىٰ: 209/8، غاية المرام: 277»
الحكم: ضعیف