بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 30 — والدین کی نافرمانی کی سزا
کتب الادب المفرد كتاب الوالدين والدین کی نافرمانی کی سزا حدیث 30
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”مَا تَقُولُونَ فِي الزِّنَا، وَشُرْبِ الْخَمْرِ، وَالسَّرِقَةِ‏؟“‏ قُلْنَا‏:‏ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ‏:‏ ”هُنَّ الْفَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ الْعُقُوبَةُ، أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ‏؟‏ الشِّرْكُ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ“، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ قَالَ‏:‏ ”وَالزُّورُ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم زنا، شراب پینے اور چوری کے متعلق کیا کہتے ہو؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ نہایت ہی برے اور گھٹیا کام ہیں، اور ان میں سزائیں بھی ہیں۔ (اور) کیا میں تمہیں بڑے بڑے گناہوں کے متعلق نہ بتاؤں؟ (فرمایا وہ یہ ہیں:) اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا، اور والدین کی نافرمانی کرنا۔ آپ تکیہ لگا کر بیٹھے تھے، پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، فرمایا: اور جھوٹ (بھی بہت بڑا گناہ ہے۔) [الادب المفرد/كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ/حدیث: 30]
تخریج الحدیث
«ضعيف: رواه المروزي فى البر والصلة: 105 و الطبراني فى الكبير: 140/18 و البيهقي فى الكبرىٰ: 209/8، غاية المرام: 277»
قال الشيخ الألباني
ضعیف
الحكم: ضعیف
← پچھلی حدیث (29) باب پر واپس اگلی حدیث (31) →