بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 792 — تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا ہوگا
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا ہوگا حدیث 792
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ‏:‏ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا‏:‏ هَلْ سَمِعْتِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَمَثَّلُ شِعْرًا قَطُّ‏؟‏ فَقَالَتْ‏:‏ أَحْيَانًا، إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ يَقُولُ‏:‏ ”وَيَأْتِيكَ بِالأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے کبھی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شعر کہتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: بسا اوقات جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر میں داخل ہوتے تو یہ شعر پڑھتے: تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 792]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب الأدب: 2848 - انظر الصحيحة: 2057»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (791) باب پر واپس اگلی حدیث (793) →