بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 775 — کسی کو ”ويلك“ کہنے کا حکم
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال کسی کو ”ويلك“ کہنے کا حکم حدیث 775
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ بَشِيرٍ، وَكَانَ اسْمُهُ زَحْمَ بْنَ مَعْبَدٍ، فَهَاجَرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ‏: ”مَا اسْمُكَ‏؟‏“ قَالَ‏:‏ زَحْمٌ، قَالَ‏: ”بَلْ أَنْتَ بَشِيرٌ“، قَالَ‏:‏ بَيْنَمَا أَنَا أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّ بِقُبُورِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ‏: ”لَقَدْ سَبَقَ هَؤُلاَءِ خَيْرٌ كَثِيرٌ“ ثَلاَثًا، فَمَرَّ بِقُبُورِ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ‏: ”لَقَدْ أَدْرَكَ هَؤُلاَءِ خَيْرًا كَثِيرًا“ ثَلاَثًا، فَحَانَتْ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظْرَةٌ، فَرَأَى رَجُلاً يَمْشِي فِي الْقُبُورِ، وَعَلَيْهِ نَعْلاَنِ، فَقَالَ‏: ”يَا صَاحِبَ السِّبْتِيَّتَيْنِ، أَلْقِ سِبْتِيَّتَيْكَ“، فَنَظَرَ الرَّجُلُ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَرَمَى بِهِمَا‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا بشیر بن معبد سدوسی رضی اللہ عنہ، جن کا نام زحم بن معبد تھا سے روایت ہے کہ وہ ہجرت کر کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے کہا: زحم۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تیرا نام (آج کے بعد) بشیر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مشرکین کی قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: یقیناً ان لوگوں سے بہت زیادہ خیر چھوٹ گئی ہے۔ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلمانوں کی قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: انہوں نے یقیناً خیر کثیر پالی ہے۔ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا۔ پھر اچانک نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نظر پڑی تو ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ قبرستان میں جوتے پہنے ہوئے چل رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے سبتیہ جوتے پہننے والے، اپنے جوتے اتار دو۔ چنانچہ اس آدمی نے دیکھا، جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے نظر آئے تو اس نے جوتے اتار کر پھینک دیے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 775]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الجنائز، باب المشي بين القبور فى النعل: 3230 و النسائي: 2048 و ابن ماجه: 1568 - انظر الإرواء: 760»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (774) باب پر واپس اگلی حدیث (776) →