بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 774 — کسی کو ”ويلك“ کہنے کا حکم
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال کسی کو ”ويلك“ کہنے کا حکم حدیث 774
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ‏:‏ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بِالْجِعْرَانَةِ، وَالتِّبْرُ فِي حِجْرِ بِلاَلٍ، وَهُوَ يَقْسِمُ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ‏:‏ اعْدِلْ، فَإِنَّكَ لاَ تَعْدِلُ، فَقَالَ‏:‏ ”وَيْلَكَ، فَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلُ‏؟“‏ قَالَ عُمَرُ‏:‏ دَعْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، أَضْرِبُ عُنُقَ هَذَا الْمُنَافِقِ، فَقَالَ‏:‏ ”إِنَّ هَذَا مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ - أَوْ‏:‏ فِي أَصْحَابٍ لَهُ - يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ، لاَ يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ‏“، ثُمَّ قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: سَمِعْتُهُ مِنْ جَابِرٍ قُلْتُ لِسُفْيَانَ: رَوَاهُ قُرَّةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لَا أَحْفَظُهُ مِنْ عَمْرٍو، وَإِنَّمَا حَدَّثَنَاهُ أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حنین کے روز جعرانہ مقام پر تھے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی گود میں سونے کی ڈلیاں تھیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تقسیم فرما رہے تھے۔ چنانچہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: عدل کیجیے، آپ عدل نہیں کر رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو برباد ہو، اگر میں عدل نہیں کروں گا تو کون عدل کرے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں، میں اس منافق کی گردن اڑا دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ یہ اپنے ان ساتھیوں کے ساتھ ہوگا جو قرآن پڑھیں گے، لیکن قرآن ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے، جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ پھر سفیان نے کہا کہ ابو الزبیر نے کہا: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، علی کہتے ہیں: میں نے سفیان سے کہا کہ قرہ جب بیان کرتے ہیں عمرو عن جابر بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: مجھے عمرو کی حدیث کا علم نہیں۔ ہمیں تو ابو الزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کیا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 774]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب فرض الخمس: 3138، مختصرًا، و مسلم: 1063 و النسائي فى الكبرىٰ: 8033 و ابن ماجه: 172»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (773) باب پر واپس اگلی حدیث (775) →