بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 521 — مریض کی تیمار داری کی فضیلت
کتب الادب المفرد كتاب مریض کی تیمار داری کی فضیلت حدیث 521
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، قَالَ: ”مَنْ عَادَ أَخَاهُ كَانَ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ“، قُلْتُ لأَبِي قِلابَةَ: مَا خُرْفَةُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: جَنَاهَا، قُلْتُ لأَبِي قِلابَةَ: عَنْ مَنْ حَدَّثَهُ أبوأَسْمَاءَ؟ قَالَ: عَنْ ثَوْبَانَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. حَدَّثَنَا ابْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أبوأُسَامَةَ، عَنِ الْمُثَنَّى أَظُنُّهُ: ابْنَ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أبوقِلابَةَ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
ابو اسماء رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جس نے اپنے مسلمان بھائی کی تیمارداری کی تو وہ جنت کے باغوں میں ہے۔ میں نے ابو قلابہ سے پوچھا: جنت میں ہونے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا: مطلب یہ ہے کہ اسے اس کے بدلے میں جنت کے پھل ملیں گے۔ میں نے مزید پوچھا کہ ابو اسماء یہ حدیث کس سے بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ثوبان رضی اللہ عنہ سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 521]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة و الأدب: 2568 و الترمذي: 967 - انظر صحيح أبى داؤد: 2714»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (520) باب پر واپس اگلی حدیث (522) →