بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 520 — عیادت کرنے والے کا مریض کے لیے شفایابی کی دعا کرنا
کتب الادب المفرد كتاب عیادت کرنے والے کا مریض کے لیے شفایابی کی دعا کرنا حدیث 520
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَلاثَةٌ مِنْ بَنِي سَعْدٍ، كُلُّهُمْ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَخَلَ عَلَى سَعْدٍ يَعُودُهُ بِمَكَّةَ، فَبَكَى، فَقَالَ: ”مَا يُبْكِيكَ؟“ قَالَ: خَشِيتُ أَنْ أَمُوتَ بِالأَرْضِ الَّتِي هَاجَرْتُ مِنْهَا كَمَا مَاتَ سَعْدٌ، قَالَ: ”اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا“، ثَلاثًا، فَقَالَ: لِي مَالٌ كَثِيرٌ، يَرِثُنِي ابْنَتَيْ، أَفَأُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ: ”لَا“، قَالَ: فَبِالثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ: ”لَا“، قَالَ: فَالنِّصْفُ؟ قَالَ: ”لَا“، قَالَ: فَالثُّلُثُ؟ قَالَ: ”الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ، إِنَّ صَدَقَتَكَ مِنْ مَالِكَ صَدَقَةٌ، وَنَفَقَتَكَ عَلَى عِيَالِكَ صَدَقَةٌ، وَمَا تَأْكُلُ امْرَأَتُكَ مِنْ طَعَامِكَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَإِنَّكَ أَنْ تَدَعَ أَهْلَكَ بِخَيْرٍ، أَوْ قَالَ: بِعَيْشٍ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ“، وَقَالَ بِيَدِهِ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے تین بیٹوں سے روایت ہے کہ مکہ مکرمہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے تو وہ رو پڑے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم کیوں روتے ہو؟ انہوں نے کہا: مجھے ڈر ہے کہ میں اس زمین میں فوت ہو جاؤں گا جہاں سے ہجرت کی تھی جیسا کہ سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا» اے اللہ سعد کو شفا عطا فرما۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ دعا کی۔ انہوں نے کہا: میرے پاس مال و دولت کی فراوانی ہے اور میری وارث صرف میری بیٹی ہے۔ کیا میں اپنے تمام مال کے بارے میں فی سبیل اللہ وصیت کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ انہوں نے عرض کیا: دو تہائی کی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ انہوں نے کہا: آدھے مال کی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ انہوں نے کہا: ایک تہائی کی کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تیسرے حصے کی کر لو، ویسے تیسرے حصے کی بھی ہے زیادہ۔ تیرا مال میں سے صدقہ کرنا بھی صدقہ ہے، اور تیرا اہل و عیال پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے، اور جو تیری بیوی تیرا کھانا کھائے وہ بھی تیرے حق میں صدقہ ہے، اور تم اپنے اہل و عیال کو خوش حال چھوڑ کر دنیا سے جاؤ یہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ تم انہیں اس حال میں چھوڑو کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 520]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الوصية، باب الوصية بالثلث: 1628 - و انظر الحديث: 499»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (519) باب پر واپس اگلی حدیث (521) →