بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1076 — کسی کو بلایا جائے تو یہی اجازت ہے
کتب الادب المفرد كتاب الاستئذان کسی کو بلایا جائے تو یہی اجازت ہے حدیث 1076
حدیث نمبر: 1076 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبٍ، وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”رَسُولُ الرَّجُلِ إِلَى الرَّجُلِ إِذْنُهُ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کسی آدمی کا دوسرے کو قاصد بھیج کر بلانا اجازت دینا ہی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 5189 - أنظر الإرواء: 1955»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1075) باب پر واپس اگلی حدیث (1077) →