☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Az-Zalzalah
Rukoo 1 of 1 Verses 1–8
Quran→ Surah Az-Zalzalah→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَہَا ۙ﴿۱﴾ وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾ وَ قَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَہَا ۚ﴿۳﴾ یَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا ۙ﴿۴﴾ بِاَنَّ رَبَّکَ اَوۡحٰی لَہَا ؕ﴿۵﴾ یَوۡمَئِذٍ یَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۬ۙ لِّیُرَوۡا اَعۡمَالَہُمۡ ؕ﴿۶﴾ فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی ﴿۱﴾ اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی ﴿۲﴾ اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے ﴿۳﴾ اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی ﴿۴﴾ کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا ﴿۵﴾ اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں ﴿۶﴾ پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا ﴿۷﴾ اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا ﴿۸﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے جب زمین اپنی پُوری شدّت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی،1 اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی،2 اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے،3 اُس روز وہ اپنے (اُوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی،4 کیونکہ تیرے ربّ نے اُسے (ایسا کرنے کا) حکم دیا ہوگا۔ اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے5 تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں۔6 پھر جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا، اور جس نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔ 7 ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo →