☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah056
ركوع 3 من 3 الآيات 75–96
القرآن الكريم← سورة surah056← ركوع 3

القرآن المجيد

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِ ﴿ۙ۷۵﴾ وَ اِنَّہٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِیۡمٌ ﴿ۙ۷۶﴾ اِنَّہٗ لَقُرۡاٰنٌ کَرِیۡمٌ ﴿ۙ۷۷﴾ فِیۡ کِتٰبٍ مَّکۡنُوۡنٍ ﴿ۙ۷۸﴾ لَّا یَمَسُّہٗۤ اِلَّا الۡمُطَہَّرُوۡنَ ﴿ؕ۷۹﴾ تَنۡزِیۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۸۰﴾ اَفَبِہٰذَا الۡحَدِیۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡہِنُوۡنَ ﴿ۙ۸۱﴾ وَ تَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَکُمۡ اَنَّکُمۡ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۸۲﴾ فَلَوۡ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُلۡقُوۡمَ ﴿ۙ۸۳﴾ وَ اَنۡتُمۡ حِیۡنَئِذٍ تَنۡظُرُوۡنَ ﴿ۙ۸۴﴾ وَ نَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَیۡہِ مِنۡکُمۡ وَ لٰکِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۸۵﴾ فَلَوۡ لَاۤ اِنۡ کُنۡتُمۡ غَیۡرَ مَدِیۡنِیۡنَ ﴿ۙ۸۶﴾ تَرۡجِعُوۡنَہَاۤ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۸۷﴾ فَاَمَّاۤ اِنۡ کَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِیۡنَ ﴿ۙ۸۸﴾ فَرَوۡحٌ وَّ رَیۡحَانٌ ۬ۙ وَّ جَنَّتُ نَعِیۡمٍ ﴿۸۹﴾ وَ اَمَّاۤ اِنۡ کَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ۙ۹۰﴾ فَسَلٰمٌ لَّکَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ۹۱﴾ وَ اَمَّاۤ اِنۡ کَانَ مِنَ الۡمُکَذِّبِیۡنَ الضَّآلِّیۡنَ ﴿ۙ۹۲﴾ فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِیۡمٍ ﴿ۙ۹۳﴾ وَّ تَصۡلِیَۃُ جَحِیۡمٍ ﴿۹۴﴾ اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ حَقُّ الۡیَقِیۡنِ ﴿ۚ۹۵﴾ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۹۶﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی ﴿۷۵﴾ اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے ﴿۷۶﴾ کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے ﴿۷۷﴾ ایک محفوظ کتاب میں ثبت ﴿۷۸﴾ جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا ﴿۷۹﴾ یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے ﴿۸۰﴾ پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو ﴿۸۱﴾ اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟ ﴿۸۲﴾ تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے ﴿۸۳﴾ اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے، ﴿۸۴﴾ اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے ﴿۸۵﴾ اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو، ﴿۸۶﴾ اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟ ﴿۸۷﴾ پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو ﴿۸۸﴾ تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے ﴿۸۹﴾ اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو ﴿۹۰﴾ تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے ﴿۹۱﴾ اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو ﴿۹۲﴾ تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے ﴿۹۳﴾ اور جہنم میں جھونکا جانا ﴿۹۴﴾ یہ سب کچھ قطعی حق ہے ﴿۹۵﴾ پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو ﴿۹۶﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

(رکوع۳) 36 پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی ، اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے ، کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے، 37 ایک محفوظ کتاب میں ثَبَت، 38 جسے مُطَہَّرین کےسوا کوئی چُھو نہیں سکتا۔ 39 یہ رَبُّ العالمین کا نازل کردہ ہے۔ پھر کیا اِس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو، 40 اور اِس نعمت میں اپنا حصّہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جُھٹلاتے ہو؟ 41
اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچّے ہو، تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے اور تم آنکھوں دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے، اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟ اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے۔ پھر وہ مرنے والا اگر مقرّبین میں سے ہو تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنّت ہے۔اور اگر وہ اصحابِ یمین میں سے ہو تو اس کا استقبال یُوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تُواصحاب الیمین میں سے ہے۔ اور اگر وہ جُھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے اور جہنم میں جھونکا جانا۔
یہ سب کچھ قطعی حق ہے، پس اے نبیؐ ،اپنے رَبِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ 42 ؏۳
الركوع السابق → (2) السورة كاملة ← الركوع التالي