☽ 4 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah086
ركوع 1 من 1 الآيات 1–17
القرآن الكريم← سورة surah086← ركوع 1

القرآن المجيد

وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِ ۙ﴿۱﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الطَّارِقُ ۙ﴿۲﴾ النَّجۡمُ الثَّاقِبُ ۙ﴿۳﴾ اِنۡ کُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَیۡہَا حَافِظٌ ؕ﴿۴﴾ فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَ ؕ﴿۵﴾ خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍ ۙ﴿۶﴾ یَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَیۡنِ الصُّلۡبِ وَ التَّرَآئِبِ ؕ﴿۷﴾ اِنَّہٗ عَلٰی رَجۡعِہٖ لَقَادِرٌ ؕ﴿۸﴾ یَوۡمَ تُبۡلَی السَّرَآئِرُ ۙ﴿۹﴾ فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾ وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِ ﴿ۙ۱۱﴾ وَ الۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِ ﴿ۙ۱۲﴾ اِنَّہٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌ ﴿ۙ۱۳﴾ وَّ مَا ہُوَ بِالۡہَزۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾ اِنَّہُمۡ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ﴿ۙ۱۵﴾ وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ۱۶﴾ فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا ﴿٪۱۷﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی ﴿۱﴾ اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ ﴿۲﴾ چمکتا ہوا تارا ﴿۳﴾ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو ﴿۴﴾ پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ﴿۵﴾ ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے ﴿۶﴾ جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے ﴿۷﴾ یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے ﴿۸﴾ جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی ﴿۹﴾ اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا ﴿۱۰﴾ قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی ﴿۱۱﴾ اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی ﴿۱۲﴾ یہ ایک جچی تلی بات ہے ﴿۱۳﴾ ہنسی مذاق نہیں ہے ﴿۱۴﴾ یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں ﴿۱۵﴾ اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں ﴿۱۶﴾ پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو ﴿۱۷﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی۔ اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ چمکتا ہوا تارا۔ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو۔1 پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کِس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔2 ایک اُچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔3 یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔4 جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی5 اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا۔ قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی6 اور (نباتات اُگتے وقت) پھَٹ جانے والی زمین کی، یہ ایک جچی تُلی بات ہے، ہنسی مذاق نہیں ہے۔7 یہ لوگ کچھ چالیں چل رہے ہیں8 اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں۔9 پس چھوڑ دو اے نبیؐ ، اِن کافروں کو اِک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو۔1 ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي