☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah081
ركوع 1 من 1 الآيات 1–29
القرآن الكريم← سورة surah081← ركوع 1

القرآن المجيد

اِذَا الشَّمۡسُ کُوِّرَتۡ ۪ۙ﴿۱﴾ وَ اِذَا النُّجُوۡمُ انۡکَدَرَتۡ ۪ۙ﴿۲﴾ وَ اِذَا الۡجِبَالُ سُیِّرَتۡ ۪ۙ﴿۳﴾ وَ اِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ ۪ۙ﴿۴﴾ وَ اِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ ۪ۙ﴿۵﴾ وَ اِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ ۪ۙ﴿۶﴾ وَ اِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡ ۪ۙ﴿۷﴾ وَ اِذَا الۡمَوۡءٗدَۃُ سُئِلَتۡ ۪ۙ﴿۸﴾ بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ ۚ﴿۹﴾ وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾ وَ اِذَا السَّمَآءُ کُشِطَتۡ ﴿۪ۙ۱۱﴾ وَ اِذَا الۡجَحِیۡمُ سُعِّرَتۡ ﴿۪ۙ۱۲﴾ وَ اِذَا الۡجَنَّۃُ اُزۡلِفَتۡ ﴿۪ۙ۱۳﴾ عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡ ﴿ؕ۱۴﴾ فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِ ﴿ۙ۱۵﴾ الۡجَوَارِ الۡکُنَّسِ ﴿ۙ۱۶﴾ وَ الَّیۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ ﴿ۙ۱۷﴾ وَ الصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَ ﴿ۙ۱۸﴾ اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۙ۱۹﴾ ذِیۡ قُوَّۃٍ عِنۡدَ ذِی الۡعَرۡشِ مَکِیۡنٍ ﴿ۙ۲۰﴾ مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیۡنٍ ﴿ؕ۲۱﴾ وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ ﴿ۚ۲۲﴾ وَ لَقَدۡ رَاٰہُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِیۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾ وَ مَا ہُوَ عَلَی الۡغَیۡبِ بِضَنِیۡنٍ ﴿ۚ۲۴﴾ وَ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَیۡطٰنٍ رَّجِیۡمٍ ﴿ۙ۲۵﴾ فَاَیۡنَ تَذۡہَبُوۡنَ ﴿ؕ۲۶﴾ اِنۡ ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٌ لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۲۷﴾ لِمَنۡ شَآءَ مِنۡکُمۡ اَنۡ یَّسۡتَقِیۡمَ ﴿ؕ۲۸﴾ وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا ﴿۱﴾ اور جب تارے بکھر جائیں گے ﴿۲﴾ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے ﴿۳﴾ اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی ﴿۴﴾ اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے ﴿۵﴾ اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے ﴿۶﴾ اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی ﴿۷﴾ اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا ﴿۸﴾ کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟ ﴿۹﴾ اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے ﴿۱۰﴾ اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا ﴿۱۱﴾ اور جب جہنم دہکائی جائے گی ﴿۱۲﴾ اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی ﴿۱۳﴾ اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے ﴿۱۴﴾ پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ﴿۱۵﴾ پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی ﴿۱۶﴾ اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی ﴿۱۷﴾ اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا ﴿۱۸﴾ یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے ﴿۱۹﴾ جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے ﴿۲۰﴾ وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے ﴿۲۱﴾ اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے ﴿۲۲﴾ اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے ﴿۲۳﴾ اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے ﴿۲۴﴾ اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے ﴿۲۵﴾ پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟ ﴿۲۶﴾ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے ﴿۲۷﴾ تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو ﴿۲۸﴾ اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے ﴿۲۹﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،1 اور جب تارے بکھر جائیں گے،2 اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،3 اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی،4 اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے،5 اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے،6 اور جب7 جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی،8 اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس قُصور میں مار ی گئی؟9 اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے، اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا،10 اور جب جہنّم دہکائی جائے گی، اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی،11 اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔
پس نہیں،12 میں قسم کھاتا ہوں پلٹنے اور چھُپ جانے والے تاروں کی، اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا،13 یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے14 جو بڑی توانائی رکھتا ہے،15 عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے ، وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے،16 وہ بااعتماد ہے۔17 اور (اے اہلِ مکّہ) تمہارا رفیق18 مجنون نہیں ہے، اُس نے اُس پیغام بر کو روشن اُفق پر دیکھا ہے۔19 اور وہ غَیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔20 اور یہ کسی شیطان ِ مردُود کا قول نہیں ہے۔21 پھر تم لوگ کِدھر چلے جا رہے ہو؟ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے، تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہِ راست پر چلنا چاہتا ہو۔22 اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔23 ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي