☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah102 — Surah At-Takathur
رکوع 1 از 1 آیات 1–8
قرآن کریم← سورۃ surah102← رکوع 1

قرآن مجید

اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿۱﴾ حَتّٰی زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَ ؕ﴿۲﴾ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۳﴾ ثُمَّ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ؕ﴿۴﴾ کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿۵﴾ لَتَرَوُنَّ الۡجَحِیۡمَ ۙ﴿۶﴾ ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیۡنَ الۡیَقِیۡنِ ۙ﴿۷﴾ ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ ٪﴿۸﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے ﴿۱﴾ یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو ﴿۲﴾ ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ﴿۳﴾ پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ﴿۴﴾ ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) ﴿۵﴾ تم دوزخ دیکھ کر رہو گے ﴿۶﴾ پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے ﴿۷﴾ پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی ﴿۸﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دُوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے1 یہاں تک کہ (اِسی فکر میں) تم لبِ گور تک پہنچ جاتے ہو۔2 ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا۔3 پھر (سُن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا۔ ہر گز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرزِ عمل نہ ہوتا)۔ تم دوزخ دیکھ کر رہو گے، پھر (سُن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لوگے۔ پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔4 ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →