☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah026
ركوع 8 من 11 الآيات 141–159
القرآن الكريم← سورة surah026← ركوع 8

القرآن المجيد

کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۴۱﴾ۚۖ اِذۡ قَالَ لَہُمۡ اَخُوۡہُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۴۲﴾ۚ اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۴۳﴾ۙ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۴۴﴾ۚ وَ مَاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾ؕ اَتُتۡرَکُوۡنَ فِیۡ مَا ہٰہُنَاۤ اٰمِنِیۡنَ ﴿۱۴۶﴾ۙ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿۱۴۷﴾ۙ وَّ زُرُوۡعٍ وَّ نَخۡلٍ طَلۡعُہَا ہَضِیۡمٌ ﴿۱۴۸﴾ۚ وَ تَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا فٰرِہِیۡنَ ﴿۱۴۹﴾ۚ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۵۰﴾ۚ وَ لَا تُطِیۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِیۡنَ ﴿۱۵۱﴾ۙ الَّذِیۡنَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا یُصۡلِحُوۡنَ ﴿۱۵۲﴾ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِیۡنَ ﴿۱۵۳﴾ۚ مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَا ۚۖ فَاۡتِ بِاٰیَۃٍ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۵۴﴾ قَالَ ہٰذِہٖ نَاقَۃٌ لَّہَا شِرۡبٌ وَّ لَکُمۡ شِرۡبُ یَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴿۱۵۵﴾ۚ وَ لَا تَمَسُّوۡہَا بِسُوۡٓءٍ فَیَاۡخُذَکُمۡ عَذَابُ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۵۶﴾ فَعَقَرُوۡہَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِیۡنَ ﴿۱۵۷﴾ۙ فَاَخَذَہُمُ الۡعَذَابُ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۵۸﴾ وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۵۹﴾٪

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا ﴿۱۴۱﴾ یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ ﴿۱۴۲﴾ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں ﴿۱۴۳﴾ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ﴿۱۴۴﴾ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے ﴿۱۴۵﴾ کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟ ﴿۱۴۶﴾ اِن باغوں اور چشموں میں؟ ﴿۱۴۷﴾ اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ ﴿۱۴۸﴾ تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو ﴿۱۴۹﴾ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ﴿۱۵۰﴾ اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو ﴿۱۵۱﴾ جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے" ﴿۱۵۲﴾ انہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے ﴿۱۵۳﴾ تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے" ﴿۱۵۴﴾ صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا ﴿۱۵۵﴾ اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا" ﴿۱۵۶﴾ مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے ﴿۱۵۷﴾ عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں ﴿۱۵۸﴾ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی ﴿۱۵۹﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

(رکوع۸) ثمود نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 95یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالح ؑ نے ان سے کہا”کیا تم ڈرتے نہیں؟ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔96 لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔ کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان ، جو یہاں ہیں ، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاوٴ گے؟ 97ان باغوں اور چشموں میں؟ اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟98 تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو۔99 اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے۔“100 اُنہوں نے جواب دیا”تُو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے۔101 تُو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے۔ لا کوئی نشانی اگر تُو سچا ہے۔102 “ صالح نے کہا”یہ اُونٹنی ہے۔103 ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔ 104 اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آلے گا۔“ مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں105 اور آخر کار پچھتاتے رہ گئے۔عذاب نے انہیں آلیا۔106
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے ، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ ؏۸
الركوع السابق → (7) السورة كاملة ← الركوع التالي (9)