☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Ash-Shu'ara
Rukoo 6 of 11 Verses 105–122
Quran→ Surah Ash-Shu'ara→ Rukoo 6

The Holy Qur'an

کَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِۣ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۰۵﴾ۚۖ اِذۡ قَالَ لَہُمۡ اَخُوۡہُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۰۶﴾ۚ اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۰۷﴾ۙ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۰۸﴾ۚ وَ مَاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾ۚ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۱۰﴾ؕ قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَکَ وَ اتَّبَعَکَ الۡاَرۡذَلُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾ؕ قَالَ وَ مَا عِلۡمِیۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾ۚ اِنۡ حِسَابُہُمۡ اِلَّا عَلٰی رَبِّیۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۱۳﴾ۚ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾ۚ اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۱۵﴾ؕ قَالُوۡا لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہِ یٰنُوۡحُ لَتَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِیۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِیۡ کَذَّبُوۡنِ ﴿۱۱۷﴾ۚۖ فَافۡتَحۡ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَہُمۡ فَتۡحًا وَّ نَجِّنِیۡ وَ مَنۡ مَّعِیَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۱۸﴾ فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ مَنۡ مَّعَہٗ فِی الۡفُلۡکِ الۡمَشۡحُوۡنِ ﴿۱۱۹﴾ۚ ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِیۡنَ ﴿۱۲۰﴾ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۲۱﴾ وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۲۲﴾٪

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا ﴿۱۰۵﴾ یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ ﴿۱۰۶﴾ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں ﴿۱۰۷﴾ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ﴿۱۰۸﴾ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے ﴿۱۰۹﴾ پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو" ﴿۱۱۰﴾ انہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟" ﴿۱۱۱﴾ نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں ﴿۱۱۲﴾ ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو ﴿۱۱۳﴾ میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں ﴿۱۱۴﴾ میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں" ﴿۱۱۵﴾ انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا" ﴿۱۱۶﴾ نوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ﴿۱۱۷﴾ اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے" ﴿۱۱۸﴾ آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا ﴿۱۱۹﴾ اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا ﴿۱۲۰﴾ یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ﴿۱۲۱﴾ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی ﴿۱۲۲﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

(رکوع٦) 74 قومِ نوحؑ نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔75 یاد کرو جبکہ اُن کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا” کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟76 میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں77 ، لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ 78 میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے۔79 پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے)میری اطاعت کرو۔“ 80 انہوں نے جواب دیا” کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟“81 نُوحؑ نے کہا” میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں، ان کا حساب تو میرے ربّ کے ذمّہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو۔82 میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں۔ میں تو بس ایک صاف صاف متنبّہ کر دینے والا آدمی ہوں۔“ 83انہوں نے کہا” اے نُوحؑ ، اگر تُو باز نہ آیا تو پھِٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا۔“84 نُوحؑ نے دُعا کی” اے میرے ربّ، میری قوم نے مجھے جھُٹلا دیا۔85 اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے۔“86 آخر کار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔87 اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ زبر دست بھی ہے اور رحیم بھی۔ ؏۶
← Previous Rukoo (5) Full Surah Next Rukoo → (7)