☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah026 — Surah Ash-Shu'ara
رکوع 10 از 11 آیات 176–191
قرآن کریم← سورۃ surah026← رکوع 10

قرآن مجید

کَذَّبَ اَصۡحٰبُ لۡـَٔـیۡکَۃِ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۷۶﴾ۚۖ اِذۡ قَالَ لَہُمۡ شُعَیۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۷﴾ۚ اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۷۸﴾ۙ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۷۹﴾ۚ وَ مَاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۸۰﴾ؕ اَوۡفُوا الۡکَیۡلَ وَ لَا تَکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِیۡنَ ﴿۱۸۱﴾ۚ وَ زِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِیۡمِ ﴿۱۸۲﴾ۚ وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۱۸۳﴾ۚ وَ اتَّقُوا الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ وَ الۡجِبِلَّۃَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۸۴﴾ؕ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِیۡنَ ﴿۱۸۵﴾ۙ وَ مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَا وَ اِنۡ نَّظُنُّکَ لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۱۸۶﴾ۚ فَاَسۡقِطۡ عَلَیۡنَا کِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۸۷﴾ؕ قَالَ رَبِّیۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾ فَکَذَّبُوۡہُ فَاَخَذَہُمۡ عَذَابُ یَوۡمِ الظُّلَّۃِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۸۹﴾ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۹۰﴾ وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۹۱﴾٪

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا ﴿۱۷۶﴾ یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ ﴿۱۷۷﴾ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں ﴿۱۷۸﴾ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ﴿۱۷۹﴾ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے ﴿۱۸۰﴾ پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو ﴿۱۸۱﴾ صحیح ترازو سے تولو ﴿۱۸۲﴾ اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو ﴿۱۸۳﴾ اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے" ﴿۱۸۴﴾ انہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے ﴿۱۸۵﴾ اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں ﴿۱۸۶﴾ اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے" ﴿۱۸۷﴾ شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو" ﴿۱۸۸﴾ انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا ﴿۱۸۹﴾ یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ﴿۱۹۰﴾ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی ﴿۱۹۱﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

(رکوع١۰) اصحابُ الایکہ نے رسُولوں کو جھُٹلایا۔ 115 یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا” کیا تم ڈرتے نہیں؟میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ میرا اجر تو ربّ العالمین کے ذمّہ ہے ۔ پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو۔ صحیح ترازو سے تولو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو۔ زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے۔“ انہوں نے کہا” تُو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے، اور تُو کچھ نہیں ہے مگر ایک انسان ہم ہی جیسا ، اور ہم تو تجھے بالکل جھُوٹا سمجھتے ہیں۔ اگر تُو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے۔“ شعیبؑ نے کہا” میرا ربّ جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔“116 انہوں نے اُسے جھُٹلا دیا، آخر کارچھتری والے دن کا عذاب ان پر آگیا117 ، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا۔
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے ، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ ؏۱۰
← پچھلا رکوع (9) پوری سورۃ اگلا رکوع → (11)