☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Ash-Shams
Rukoo 1 of 1 Verses 1–15
Quran→ Surah Ash-Shams→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

وَ الشَّمۡسِ وَ ضُحٰہَا ۪ۙ﴿۱﴾ وَ الۡقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا ۪ۙ﴿۲﴾ وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا ۪ۙ﴿۳﴾ وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰىہَا ۪ۙ﴿۴﴾ وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰہَا ۪ۙ﴿۵﴾ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا طَحٰہَا ۪ۙ﴿۶﴾ وَ نَفۡسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا ۪ۙ﴿۷﴾ فَاَلۡہَمَہَا فُجُوۡرَہَا وَ تَقۡوٰىہَا ۪ۙ﴿۸﴾ قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَکّٰىہَا ۪ۙ﴿۹﴾ وَ قَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰىہَا ﴿ؕ۱۰﴾ کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰىہَاۤ ﴿۪ۙ۱۱﴾ اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰہَا ﴿۪ۙ۱۲﴾ فَقَالَ لَہُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ نَاقَۃَ اللّٰہِ وَ سُقۡیٰہَا ﴿ؕ۱۳﴾ فَکَذَّبُوۡہُ فَعَقَرُوۡہَا ۪۬ۙ فَدَمۡدَمَ عَلَیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِذَنۡۢبِہِمۡ فَسَوّٰىہَا ﴿۪ۙ۱۴﴾ وَ لَا یَخَافُ عُقۡبٰہَا ﴿٪۱۵﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم ﴿۱﴾ اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے ﴿۲﴾ اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے ﴿۳﴾ اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے ﴿۴﴾ اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا ﴿۵﴾ اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا ﴿۶﴾ اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا ﴿۷﴾ پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی ﴿۸﴾ یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا ﴿۹﴾ اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا ﴿۱۰﴾ ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا ﴿۱۱﴾ جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا ﴿۱۲﴾ تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا) ﴿۱۳﴾ مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا ﴿۱۴﴾ اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے ﴿۱۵﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے سُورج اور اُس کی دُھوپ1 کی قسم، اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے، اور دن کی قسم جبکہ وہ ( سُورج کو) نمایاں کر دیتا ہے ، اور رات کی قسم جبکہ وہ (سُورج کو) ڈھانک لیتی ہے،2 اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا،3 اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا، اور نفسِ انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا4 پھر اُس کی بدی اوراُس کی پرہیزگاری اس پر الہام کر دی،5 یقیناً فلاح پاگیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا۔6
7 ثمُود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھُٹلایا۔8 جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بِپھر کر اُٹھا تو اللہ کے رسُول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اُونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اور اُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)۔9 مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھُوٹا قرار دیا ااور اُونٹنی کو مار ڈالا۔10 آخر کار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے ربّ نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوندِ خاک کر دیا، اور اسے ( اپنے اس فعل کے) کسی بُرے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے۔11 ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo →