بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الرحمٰن — Surah Rahman
آیت نمبر 66
کل آیات: 78
قرآن کریم الرحمٰن آیت 66
آیت نمبر: 66 — سورۃ الرحمٰن islamicurdubooks.com ↗
فِیۡہِمَا عَیۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ﴿ۚ۶۶﴾
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے
ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں
ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے،
دونوں گہرے سبز سیاہی مائل۔
ان دونوں میں جوش مارتے ہوئے دو چشمے ہیں۔

📖 تفسیر ابن کثیر

اصحاب یمین اور مقربین ٭٭

یہ دونوں جنتیں ہیں جن کا ذکر ان آیتوں میں ہے ان جنتوں سے کم مرتبہ ہیں جن کا ذکر پہلے گزرا اور وہ حدیث بھی بیان ہو چکی جس میں ہے دو جنتیں سونے کی اور دو چاندی کی۔ پہلی دو تو مقربین خاص کی جگہ ہیں اور یہ دوسری دو اصحاب یمین کی- الغرض درجے اور فضیلت میں یہ دو ان دو سے کم ہیں، جس کی دلیلیں بہت سی ہیں- ایک یہ کہ ان کا ذکر اور صفت ان سے پہلے بیان ہوئی اور یہ تقدیم بیان بھی دلیل ہے ان کی فضیلت کی۔ پھر یہاں آیت «‏‏‏‏وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ» [55-الرحمن:62] ‏‏‏‏ فرمانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان سے کم مرتبہ ہیں وہاں ان کی تعریف میں آیت «‏‏‏‏ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ» ‏‏‏‏ [55-الرحمن:48] ‏‏‏‏ کہا تھا یعنی بکثرت مختلف مزے کے میووں والی شاخوں دار۔ یہاں فرمایا آیت «‏‏‏‏مُدْهَامَّتٰنِ» [55-الرحمن:64] ‏‏‏‏ یعنی پانی کی پوری تری سے سیاہ۔

📖 احسن البیان

66۔ 1 یہ صفت تَجْرِیَانِ سے ہلکی ہے اَلْجَرْیءِ اَقْوَیٰ مِنَ النَّفْخِ (ابن کثیر)

📖 القرآن الکریم

(آیت 66){ فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ:” نَضَخَ يَنْضَخُ نَضْخًا“} (ف) {”اَلْمَاءُ“} پانی کا جوش سے نکلنا۔ یعنی ان دونوں جنتوں میں دو جوش مارنے والے چشمے ہوں گے۔ {” عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ “} اور {” عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ “} کے تقابل کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (۵۰) کی تفسیر۔
← پچھلی آیت (65) پوری سورۃ اگلی آیت (67) →