بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الرحمٰن — Surah Rahman
آیت نمبر 62
کل آیات: 78
قرآن کریم الرحمٰن آیت 62
آیت نمبر: 62 — سورۃ الرحمٰن islamicurdubooks.com ↗
وَ مِنۡ دُوۡنِہِمَا جَنَّتٰنِ ﴿ۚ۶۲﴾
اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے؟
اور ان دو (باغوں) کے علاوہ اور دوباغ ہیں۔

📖 تفسیر ابن کثیر

اصحاب یمین اور مقربین ٭٭

یہ دونوں جنتیں ہیں جن کا ذکر ان آیتوں میں ہے ان جنتوں سے کم مرتبہ ہیں جن کا ذکر پہلے گزرا اور وہ حدیث بھی بیان ہو چکی جس میں ہے دو جنتیں سونے کی اور دو چاندی کی۔ پہلی دو تو مقربین خاص کی جگہ ہیں اور یہ دوسری دو اصحاب یمین کی- الغرض درجے اور فضیلت میں یہ دو ان دو سے کم ہیں، جس کی دلیلیں بہت سی ہیں- ایک یہ کہ ان کا ذکر اور صفت ان سے پہلے بیان ہوئی اور یہ تقدیم بیان بھی دلیل ہے ان کی فضیلت کی۔ پھر یہاں آیت «‏‏‏‏وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ» [55-الرحمن:62] ‏‏‏‏ فرمانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان سے کم مرتبہ ہیں وہاں ان کی تعریف میں آیت «‏‏‏‏ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ» ‏‏‏‏ [55-الرحمن:48] ‏‏‏‏ کہا تھا یعنی بکثرت مختلف مزے کے میووں والی شاخوں دار۔ یہاں فرمایا آیت «‏‏‏‏مُدْهَامَّتٰنِ» [55-الرحمن:64] ‏‏‏‏ یعنی پانی کی پوری تری سے سیاہ۔

📖 احسن البیان

62۔ 1 دُوْنِھِمَا سے یہ ثابت بھی کیا گیا ہے کہ یہ دو باغ شان اور فضیلت میں پچھلے دو باغوں سے، جن کا ذکر آیت 26 میں گزرا، کم تر ہونگے۔

📖 القرآن الکریم

(آیت 62) {وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ:} جیسا کہ {” وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ “} کی تفسیر میں گزر چکا ہے کہ پہلی دو جنتیں جن کا ذکر اوپر گزرا، اللہ سے ہمیشہ ڈرنے والے مقربین کے لیے ہیں اور یہاں سے عام اہلِ ایمان یعنی اصحاب الیمین کو ملنے والی جنتوں کا ذکر ہوتا ہے، جو کئی باتوں میں پہلی دونوں جنتوں کے ساتھ مشترک اور کئی باتوں میں ان سے کم تر ہیں۔
← پچھلی آیت (61) پوری سورۃ اگلی آیت (63) →