☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah An-Naba
Rukoo 1 of 2 Verses 1–30
Quran→ Surah An-Naba→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ ۚ﴿۱﴾ عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ الَّذِیۡ ہُمۡ فِیۡہِ مُخۡتَلِفُوۡنَ ؕ﴿۳﴾ کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۴﴾ ثُمَّ کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵﴾ اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِہٰدًا ۙ﴿۶﴾ وَّ الۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ﴿۪ۙ۷﴾ وَّ خَلَقۡنٰکُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ﴿۸﴾ وَّ جَعَلۡنَا نَوۡمَکُمۡ سُبَاتًا ۙ﴿۹﴾ وَّ جَعَلۡنَا الَّیۡلَ لِبَاسًا ﴿ۙ۱۰﴾ وَّ جَعَلۡنَا النَّہَارَ مَعَاشًا ﴿۪۱۱﴾ وَّ بَنَیۡنَا فَوۡقَکُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ﴿ۙ۱۲﴾ وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّہَّاجًا ﴿۪ۙ۱۳﴾ وَّ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ﴿ۙ۱۴﴾ لِّنُخۡرِجَ بِہٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا ﴿ۙ۱۵﴾ وَّ جَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ﴿ؕ۱۶﴾ اِنَّ یَوۡمَ الۡفَصۡلِ کَانَ مِیۡقَاتًا ﴿ۙ۱۷﴾ یَّوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ﴿ۙ۱۸﴾ وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ اَبۡوَابًا ﴿ۙ۱۹﴾ وَّ سُیِّرَتِ الۡجِبَالُ فَکَانَتۡ سَرَابًا ﴿ؕ۲۰﴾ اِنَّ جَہَنَّمَ کَانَتۡ مِرۡصَادًا ﴿۪ۙ۲۱﴾ لِّلطَّاغِیۡنَ مَاٰبًا ﴿ۙ۲۲﴾ لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾ لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا بَرۡدًا وَّ لَا شَرَابًا ﴿ۙ۲۴﴾ اِلَّا حَمِیۡمًا وَّ غَسَّاقًا ﴿ۙ۲۵﴾ جَزَآءً وِّفَاقًا ﴿ؕ۲۶﴾ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا لَا یَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ﴿ۙ۲۷﴾ وَّ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا کِذَّابًا ﴿ؕ۲۸﴾ وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ کِتٰبًا ﴿ۙ۲۹﴾ فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِیۡدَکُمۡ اِلَّا عَذَابًا ﴿٪۳۰﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟ ﴿۱﴾ کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں ﴿۲﴾ جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ ﴿۳﴾ ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا ﴿۴﴾ ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا ﴿۵﴾ کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا ﴿۶﴾ اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا ﴿۷﴾ اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا ﴿۸﴾ اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا ﴿۹﴾ اور رات کو پردہ پوش ﴿۱۰﴾ اور دن کو معاش کا وقت بنایا ﴿۱۱﴾ اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے ﴿۱۲﴾ اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا ﴿۱۳﴾ اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی ﴿۱۴﴾ تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی ﴿۱۵﴾ اور گھنے باغ اگائیں؟ ﴿۱۶﴾ بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے ﴿۱۷﴾ جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے ﴿۱۸﴾ اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا ﴿۱۹﴾ اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے ﴿۲۰﴾ درحقیقت جہنم ایک گھات ہے ﴿۲۱﴾ سرکشوں کا ٹھکانا ﴿۲۲﴾ جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے ﴿۲۳﴾ اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے ﴿۲۴﴾ کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون ﴿۲۵﴾ (اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ ﴿۲۶﴾ وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے ﴿۲۷﴾ اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا ﴿۲۸﴾ اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی ﴿۲۹﴾ اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے ﴿۳۰﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ رہے ہیں؟ کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ 1 ہر گز نہیں، 2 عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا۔ ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔ 3
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا، 4 اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا، 5 اور تمہیں(مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا، 6 اور تمہاری نیند کو باعثِ سکون بنایا، 7 اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا، 8 اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے، 9 اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا، 10 اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی تاکہ اس کے ذریعہ سے غلّہ اور سبزی اور گھنے باغ اُگائیں؟ 11
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے ، جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔ 12 اور آسمان کھول دیا جائے گا حتٰی کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا، اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔ 13
در حقیقت جہنّم ایک گھات ہے، 14 سرکشوں کا ٹھکانا ، جس میں وہ مُدّتوں پڑے رہیں گے۔ 15 اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے، کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،16 (اُن کے کرتُوتوں)کا بھر پُور بدلہ۔ وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا، 17 اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گِن گِن کر لکھ رکھی تھی۔ 18 اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہر گز اضافہ نہ کریں گے۔ ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo → (2)