☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Al-Muddaththir
Rukoo 2 of 2 Verses 32–56
Quran→ Surah Al-Muddaththir→ Rukoo 2

The Holy Qur'an

کَلَّا وَ الۡقَمَرِ ﴿ۙ۳۲﴾ وَ الَّیۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَ ﴿ۙ۳۳﴾ وَ الصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَ ﴿ۙ۳۴﴾ اِنَّہَا لَاِحۡدَی الۡکُبَرِ ﴿ۙ۳۵﴾ نَذِیۡرًا لِّلۡبَشَرِ ﴿ۙ۳۶﴾ لِمَنۡ شَآءَ مِنۡکُمۡ اَنۡ یَّتَقَدَّمَ اَوۡ یَتَاَخَّرَ ﴿ؕ۳۷﴾ کُلُّ نَفۡسٍۭ بِمَا کَسَبَتۡ رَہِیۡنَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾ اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕۛ۳۹﴾ فِیۡ جَنّٰتٍ ۟ؕۛ یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿ۙ۴۰﴾ عَنِ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾ مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَ ﴿۴۲﴾ قَالُوۡا لَمۡ نَکُ مِنَ الۡمُصَلِّیۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ وَ لَمۡ نَکُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡکِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾ وَ کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَآئِضِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾ وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۴۶﴾ حَتّٰۤی اَتٰىنَا الۡیَقِیۡنُ ﴿ؕ۴۷﴾ فَمَا تَنۡفَعُہُمۡ شَفَاعَۃُ الشّٰفِعِیۡنَ ﴿ؕ۴۸﴾ فَمَا لَہُمۡ عَنِ التَّذۡکِرَۃِ مُعۡرِضِیۡنَ ﴿ۙ۴۹﴾ کَاَنَّہُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۵۰﴾ فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَۃٍ ﴿ؕ۵۱﴾ بَلۡ یُرِیۡدُ کُلُّ امۡرِیًٔ مِّنۡہُمۡ اَنۡ یُّؤۡتٰی صُحُفًا مُّنَشَّرَۃً ﴿ۙ۵۲﴾ کَلَّا ؕ بَلۡ لَّا یَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَۃَ ﴿ؕ۵۳﴾ کَلَّاۤ اِنَّہٗ تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۵۴﴾ فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ ﴿ؕ۵۵﴾ وَ مَا یَذۡکُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ ؕ ہُوَ اَہۡلُ التَّقۡوٰی وَ اَہۡلُ الۡمَغۡفِرَۃِ ﴿٪۵۶﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی ﴿۳۲﴾ اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے ﴿۳۳﴾ اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے ﴿۳۴﴾ یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے ﴿۳۵﴾ انسانوں کے لیے ڈراوا ﴿۳۶﴾ تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے ﴿۳۷﴾ ہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے ﴿۳۸﴾ دائیں بازو والوں کے سوا ﴿۳۹﴾ جو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ، ﴿۴۰﴾ مجرموں سے پوچھیں گے ﴿۴۱﴾ "تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟" ﴿۴۲﴾ وہ کہیں گے "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے ﴿۴۳﴾ اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے ﴿۴۴﴾ اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے ﴿۴۵﴾ اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے ﴿۴۶﴾ یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا" ﴿۴۷﴾ اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی ﴿۴۸﴾ آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں ﴿۴۹﴾ گویا یہ جنگلی گدھے ہیں ﴿۵۰﴾ جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں ﴿۵۱﴾ بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں ﴿۵۲﴾ ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے ﴿۵۳﴾ ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے ﴿۵۴﴾ اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے ﴿۵۵﴾ اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے ﴿۵۶﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

27 ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی ، اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے، اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے، یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے، 28 انسانوں کے لیے ڈرا وا، تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے۔ 29
ہر متنفّس اپنے کسب کے بدلے رہن ہے، 30 دائیں بازو والوں کے سوا،30 جوجنّتوں میں ہوں گے۔ وہاں وہ مجرموں سے پوچھیں گے 32 ” تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟“وہ کہیں گے” ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے، 33 اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے، 34 اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے۔ اور روزِ جزا کو جھُوٹ قرار دیتے تھے ، یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آگیا۔“ 35 اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی۔ 36
آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے مُنہ موڑ رہے ہیں گویا یہ جنگلی گدھے ہیں جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں۔ 37 بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کُھلے خط بھیجے جائیں۔ 38 ہر گز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے۔ 39 ہر گز نہیں، 40 یہ تو ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اس سبق حاصل کرلے۔ اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے اِلّا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔40 وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے 42 اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے۔ 43 ؏۲
← Previous Rukoo (1) Full Surah Next Rukoo →