☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah082
ركوع 1 من 1 الآيات 1–19
القرآن الكريم← سورة surah082← ركوع 1

القرآن المجيد

اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ ۙ﴿۱﴾ وَ اِذَا الۡکَوَاکِبُ انۡتَثَرَتۡ ۙ﴿۲﴾ وَ اِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ﴿ۙ۳﴾ وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۙ﴿۴﴾ عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَ اَخَّرَتۡ ؕ﴿۵﴾ یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الۡکَرِیۡمِ ۙ﴿۶﴾ الَّذِیۡ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ ۙ﴿۷﴾ فِیۡۤ اَیِّ صُوۡرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ ؕ﴿۸﴾ کَلَّا بَلۡ تُکَذِّبُوۡنَ بِالدِّیۡنِ ۙ﴿۹﴾ وَ اِنَّ عَلَیۡکُمۡ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾ کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾ یَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۲﴾ اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۚ۱۳﴾ وَ اِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِیۡ جَحِیۡمٍ ﴿ۚۖ۱۴﴾ یَّصۡلَوۡنَہَا یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿۱۵﴾ وَ مَا ہُمۡ عَنۡہَا بِغَآئِبِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۱۷﴾ ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۱۸﴾ یَوۡمَ لَا تَمۡلِکُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَیۡئًا ؕ وَ الۡاَمۡرُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ﴿٪۱۹﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿۱﴾ اور جب تارے بکھر جائیں گے ﴿۲﴾ اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے ﴿۳﴾ اور جب قبریں کھول دی جائیں گی ﴿۴﴾ اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا ﴿۵﴾ اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا ﴿۶﴾ جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا ﴿۷﴾ اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟ ﴿۸﴾ ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو ﴿۹﴾ حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں ﴿۱۰﴾ ایسے معزز کاتب ﴿۱۱﴾ جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں ﴿۱۲﴾ یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے ﴿۱۳﴾ اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے ﴿۱۴﴾ جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے ﴿۱۵﴾ اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے ﴿۱۶﴾ اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ ﴿۱۷﴾ ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ ﴿۱۸﴾ یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا ﴿۱۹﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے جب آسمان پھٹ جائے گا، اور جب تارے بکھر جائیں گے، اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے،1 اور جب قبریں کھول دی جائیں گی،2 اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا۔3
اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس ربِّ کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نِک سُک سے درست کیا، تجھے متناسِب بنایا، اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟4 ہر گز نہیں،5 بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ ) تم لوگ جزا و سزا کو جھُٹلاتے ہو،6 حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں، ایسے معزز کاتب جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں۔7
یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے اور بے شک بدکار لوگ جہنّم میں جائیں گے ۔ جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے اور اُس سے ہر گز غائب نہ ہو سکیں گے۔ اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا،8 فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا۔ ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي