☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah104 — Surah Al-Humazah
رکوع 1 از 1 آیات 1–9
قرآن کریم← سورۃ surah104← رکوع 1

قرآن مجید

وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَہٗ ۙ﴿۲﴾ یَحۡسَبُ اَنَّ مَالَہٗۤ اَخۡلَدَہٗ ۚ﴿۳﴾ کَلَّا لَیُنۡۢبَذَنَّ فِی الۡحُطَمَۃِ ۫﴿ۖ۴﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡحُطَمَۃُ ؕ﴿۵﴾ نَارُ اللّٰہِ الۡمُوۡقَدَۃُ ۙ﴿۶﴾ الَّتِیۡ تَطَّلِعُ عَلَی الۡاَفۡـِٕدَۃِ ؕ﴿۷﴾ اِنَّہَا عَلَیۡہِمۡ مُّؤۡصَدَۃٌ ۙ﴿۸﴾ فِیۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ٪﴿۹﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے ﴿۱﴾ جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا ﴿۲﴾ وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا ﴿۳﴾ ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا ﴿۴﴾ اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟ ﴿۵﴾ اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی ﴿۶﴾ جو دلوں تک پہنچے گی ﴿۷﴾ وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی ﴿۸﴾ (اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے) ﴿۹﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (مُنہ در مُنہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) بُرائیاں کرنے کا خوگر ہے۔1 جس نے مال جمع کیا اور اُسے گِن گِن کر رکھا۔2 وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا۔3 ہرگز نہیں، وہ شخص تو چَکنا چُور کر دینے والی4 جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔5 اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چَکنا چُور کر دینے والی جگہ ؟ اللہ کی آگ،6 خُوب بھڑکائی ہوئی، جو دلوں تک پہنچے گی۔7 وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی 8 (اِس حالت میں کہ وہ) اُونچے اُونچے ستونوں میں (گھِرے ہوئے ہوں گے)۔9 ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →