بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الحجر — Surah Hijr
آیت نمبر 35
کل آیات: 99
قرآن کریم الحجر آیت 35
آیت نمبر: 35 — سورۃ الحجر islamicurdubooks.com ↗
وَّ اِنَّ عَلَیۡکَ اللَّعۡنَۃَ اِلٰی یَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۳۵﴾
اور اب روز جزا تک تجھ پر لعنت ہے"
اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک
اور بیشک قیامت تک تجھ پر لعنت ہے
اور روزِ جزا (قیامت) تک تجھ پر لعنت ہے۔
اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک خاص لعنت ہے۔

📖 تفسیر ابن کثیر

ابدی لعنت ٭٭

پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم کا ارادہ کیا جو نہ ٹلے، نہ ٹالا جا سکے کہ ’ تو اس بہترین اور اعلی جماعت سے دور ہو جا تو پھٹکارا ہوا ہے۔ قیامت تک تجھ پر ابدی اور دوامی لعنت برسا کرے گی ‘۔ کہتے ہیں کہ اسی وقت اس کی صورت بد گئی اور اس نے نوحہ خوانی شروع کی، دنیا میں تمام نوحے اسی ابتداء سے ہیں۔ مردود و مطرود ہو کر پھر آتش حسد سے جلتا ہوا آرزو کرتا ہے کہ قیامت تک کی اسے ڈھیل دی جائے اسی کو یوم البعث کہا گیا ہے۔ پس اس کی یہ درخواست منظور کی گئی اور مہلت مل گئی۔

📖 احسن البیان

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

📖 القرآن الکریم

(آیت35){وَ اِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ:} اس کا ترجمہ ”خاص لعنت“ الف لام کی و جہ سے کیا گیا ہے اور اس کی وضاحت سورۂ ص (۷۸) میں آئی ہے، فرمایا: «{ وَ اِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِيْۤ }» یعنی تجھ پر میری لعنت ہے۔
← پچھلی آیت (34) پوری سورۃ اگلی آیت (36) →