☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah069 — Surah Al-Haqqah
رکوع 2 از 2 آیات 38–52
قرآن کریم← سورۃ surah069← رکوع 2

قرآن مجید

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۸﴾ وَ مَا لَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾ اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۚۙ۴۰﴾ وَّ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾ وَ لَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾ تَنۡزِیۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۳﴾ وَ لَوۡ تَقَوَّلَ عَلَیۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِیۡلِ ﴿ۙ۴۴﴾ لَاَخَذۡنَا مِنۡہُ بِالۡیَمِیۡنِ ﴿ۙ۴۵﴾ ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡہُ الۡوَتِیۡنَ ﴿۫ۖ۴۶﴾ فَمَا مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡہُ حٰجِزِیۡنَ ﴿۴۷﴾ وَ اِنَّہٗ لَتَذۡکِرَۃٌ لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۴۸﴾ وَ اِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡکُمۡ مُّکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۹﴾ وَ اِنَّہٗ لَحَسۡرَۃٌ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۵۰﴾ وَ اِنَّہٗ لَحَقُّ الۡیَقِیۡنِ ﴿۵۱﴾ فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۵۲﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو ﴿۳۸﴾ اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے ﴿۳۹﴾ یہ ایک رسول کریم کا قول ہے ﴿۴۰﴾ کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو ﴿۴۱﴾ اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو ﴿۴۲﴾ یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے ﴿۴۳﴾ اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی ﴿۴۴﴾ تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے ﴿۴۵﴾ اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے ﴿۴۶﴾ پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا ﴿۴۷﴾ درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے ﴿۴۸﴾ اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں ﴿۴۹﴾ ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے ﴿۵۰﴾ اور یہ بالکل یقینی حق ہے ﴿۵۱﴾ پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو ﴿۵۲﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

پس نہیں، 21 میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے، یہ ایک رسولِ کریم کا قول ہے، 22 کسی شاعر کا قول نہیں ہے ، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو۔ 23 اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے ، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو۔ یہ ربّ العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ 24اور اگر اس (نبیؐ )نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسُوب کی ہوتی تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے اور اِس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے، پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اِس کام سے روکنے والا نہ ہوتا۔ 25 درحقیقت یہ پرہیز گار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔ 26 اورہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھُٹلانے والے ہیں۔ ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجبِ حسرت ہے۔ 27 اور یہ بالکل یقینی حق ہے۔ پس اے نبی ؐ ، اپنے ربِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ ؏۲
← پچھلا رکوع (1) پوری سورۃ اگلا رکوع →