☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah088 — Surah Al-Ghashiyah
رکوع 1 از 1 آیات 1–26
قرآن کریم← سورۃ surah088← رکوع 1

قرآن مجید

ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ الۡغَاشِیَۃِ ؕ﴿۱﴾ وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَۃٌ ۙ﴿۲﴾ عَامِلَۃٌ نَّاصِبَۃٌ ۙ﴿۳﴾ تَصۡلٰی نَارًا حَامِیَۃً ۙ﴿۴﴾ تُسۡقٰی مِنۡ عَیۡنٍ اٰنِیَۃٍ ؕ﴿۵﴾ لَیۡسَ لَہُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِیۡعٍ ۙ﴿۶﴾ لَّا یُسۡمِنُ وَ لَا یُغۡنِیۡ مِنۡ جُوۡعٍ ؕ﴿۷﴾ وُجُوۡہٌ یَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَۃٌ ۙ﴿۸﴾ لِّسَعۡیِہَا رَاضِیَۃٌ ۙ﴿۹﴾ فِیۡ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ ﴿ۙ۱۰﴾ لَّا تَسۡمَعُ فِیۡہَا لَاغِیَۃً ﴿ؕ۱۱﴾ فِیۡہَا عَیۡنٌ جَارِیَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾ فِیۡہَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَۃٌ ﴿ۙ۱۳﴾ وَّ اَکۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَۃٌ ﴿ۙ۱۴﴾ وَّ نَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَۃٌ ﴿ۙ۱۵﴾ وَّ زَرَابِیُّ مَبۡثُوۡثَۃٌ ﴿ؕ۱۶﴾ اَفَلَا یَنۡظُرُوۡنَ اِلَی الۡاِبِلِ کَیۡفَ خُلِقَتۡ ﴿ٝ۱۷﴾ وَ اِلَی السَّمَآءِ کَیۡفَ رُفِعَتۡ ﴿ٝ۱۸﴾ وَ اِلَی الۡجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتۡ ﴿ٝ۱۹﴾ وَ اِلَی الۡاَرۡضِ کَیۡفَ سُطِحَتۡ ﴿ٝ۲۰﴾ فَذَکِّرۡ ۟ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾ لَسۡتَ عَلَیۡہِمۡ بِمُصَۜیۡطِرٍ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰی وَ کَفَرَ ﴿ۙ۲۳﴾ فَیُعَذِّبُہُ اللّٰہُ الۡعَذَابَ الۡاَکۡبَرَ ﴿ؕ۲۴﴾ اِنَّ اِلَیۡنَاۤ اِیَابَہُمۡ ﴿ۙ۲۵﴾ ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا حِسَابَہُمۡ ﴿٪۲۶﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟ ﴿۱﴾ کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے ﴿۲﴾ سخت مشقت کر رہے ہونگے ﴿۳﴾ تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے ﴿۴﴾ کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا ﴿۵﴾ خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا ﴿۶﴾ جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے ﴿۷﴾ کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے ﴿۸﴾ اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے ﴿۹﴾ عالی مقام جنت میں ہوں گے ﴿۱۰﴾ کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے ﴿۱۱﴾ اُس میں چشمے رواں ہونگے ﴿۱۲﴾ اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی ﴿۱۳﴾ ساغر رکھے ہوئے ہوں گے ﴿۱۴﴾ گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی ﴿۱۵﴾ اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے ﴿۱۶﴾ (یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟ ﴿۱۷﴾ آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟ ﴿۱۸﴾ پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟ ﴿۱۹﴾ اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟ ﴿۲۰﴾ اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو ﴿۲۱﴾ کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو ﴿۲۲﴾ البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا ﴿۲۳﴾ تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا ﴿۲۴﴾ اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے ﴿۲۵﴾ پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے ﴿۲۶﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟1 کچھ چہرے2 اُس روز خوف زدہ ہوں گے، سخت مشقت کر رہے ہوں گے، تھکے جاتے ہوں گے، شدید آگ میں جھُلس رہے ہوں گے، کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا، خاردار سُوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا،3 جو نہ موٹا کرے نہ بھُوک مٹائے ۔ کچھ چہرے اُس روز بارونق ہوں گے، اپنی کار گزاری پر خوش ہوں گے،4 عالی مقام جنّت میں ہوں گے، کوئی بےہودہ بات وہاں نہ سُنیں گے،5 اُس میں چشمے رواں ہوں گے، اُس کے اندر اُونچی مسندیں ہوں گی، ساغر رکھے ہوئے ہوں گے،6 گاوٴ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے۔
(یہ لوگ نہیں مانتے)تو کیا یہ اُونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟ آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اُٹھایا گیا؟ پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟ اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟7
اچھاتو (اے نبی ؐ )نصیحت کیے جاوٴ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو، کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو۔8 البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا تو اللہ اس کی بھاری سزا دے گا۔ اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے، پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمّہ ہے۔ ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →