☽ 3 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah105
ركوع 1 من 1 الآيات 1–5
القرآن الكريم← سورة surah105← ركوع 1

القرآن المجيد

اَلَمۡ تَرَ کَیۡفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصۡحٰبِ الۡفِیۡلِ ؕ﴿۱﴾ اَلَمۡ یَجۡعَلۡ کَیۡدَہُمۡ فِیۡ تَضۡلِیۡلٍ ۙ﴿۲﴾ وَّ اَرۡسَلَ عَلَیۡہِمۡ طَیۡرًا اَبَابِیۡلَ ۙ﴿۳﴾ تَرۡمِیۡہِمۡ بِحِجَارَۃٍ مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ۪ۙ﴿۴﴾ فَجَعَلَہُمۡ کَعَصۡفٍ مَّاۡکُوۡلٍ ٪﴿۵﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ ﴿۱﴾ کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو اکارت نہیں کر دیا؟ ﴿۲﴾ اور اُن پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیے ﴿۳﴾ جو اُن پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے ﴿۴﴾ پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا ﴿۵﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے تم نے دیکھا نہیں1 کہ تمہارے ربّ نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ 2 کیا اُس نے اُن کی تدبیر3 کو اَکارَت نہیں کر دیا؟4 اور اُن پر پرندوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ بھیج دیے5 جو اُن پر پکّی ہوئی مَٹّی کے پتھر پھینک رہے تھے،6 پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا۔7 ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي