☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Ad-Dukhan
Rukoo 3 of 3 Verses 43–59
Quran→ Surah Ad-Dukhan→ Rukoo 3

The Holy Qur'an

اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِ ﴿ۙ۴۳﴾ طَعَامُ الۡاَثِیۡمِ ﴿ۖۛۚ۴۴﴾ کَالۡمُہۡلِ ۚۛ یَغۡلِیۡ فِی الۡبُطُوۡنِ ﴿ۙ۴۵﴾ کَغَلۡیِ الۡحَمِیۡمِ ﴿۴۶﴾ خُذُوۡہُ فَاعۡتِلُوۡہُ اِلٰی سَوَآءِ الۡجَحِیۡمِ ﴿٭ۖ۴۷﴾ ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِہٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِیۡمِ ﴿ؕ۴۸﴾ ذُقۡ ۚۙ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡکَرِیۡمُ ﴿۴۹﴾ اِنَّ ہٰذَا مَا کُنۡتُمۡ بِہٖ تَمۡتَرُوۡنَ ﴿۵۰﴾ اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ مَقَامٍ اَمِیۡنٍ ﴿ۙ۵۱﴾ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۚۙ۵۲﴾ یَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿ۚۙ۵۳﴾ کَذٰلِکَ ۟ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿ؕ۵۴﴾ یَدۡعُوۡنَ فِیۡہَا بِکُلِّ فَاکِہَۃٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾ لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَۃَ الۡاُوۡلٰی ۚ وَ وَقٰہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿ۙ۵۶﴾ فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۵۷﴾ فَاِنَّمَا یَسَّرۡنٰہُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿۵۸﴾ فَارۡتَقِبۡ اِنَّہُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ ﴿٪۵۹﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
زقوم کا درخت ﴿۴۳﴾ گناہ گار کا کھاجا ہوگا ﴿۴۴﴾ تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا ﴿۴۵﴾ جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے ﴿۴۶﴾ " پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ ﴿۴۷﴾ اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب ﴿۴۸﴾ چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو ﴿۴۹﴾ یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے" ﴿۵۰﴾ خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے ﴿۵۱﴾ باغوں اور چشموں میں ﴿۵۲﴾ حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے ﴿۵۳﴾ یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے ﴿۵۴﴾ وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے ﴿۵۵﴾ وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے، ﴿۵۶﴾ ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے ﴿۵۷﴾ اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں ﴿۵۸﴾ اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں ﴿۵۹﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

(رکوع۳) زَقّوم کا درخت38 گناہ گار کا کھاجا ہوگا، تیل کی تلچھٹ39 جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے۔”پکڑواِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاوٴ اِس کو جہنّم کے بیچوں بیچ اور اُنڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب ۔ چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزّت دار آدمی ہے تُو۔یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے۔“
خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے۔40 باغوں اور چشموں میں ، حریر و دیبا41 کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ یہ ہوگی ان کی شان۔ اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں42 ان سے بیاہ دیں گے۔ وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے۔43 وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آچکی سو آچکی۔ اور اللہ اپنے فضل سے ان کو جہنّم کے عذاب سے بچا دے گا،44 یہی بڑی کامیابی ہے۔
اے نبی ؐ ، ہم نے اِس کتا ب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔ اب تم بھی انتظارکرو، یہ بھی منتظر ہیں۔45 ؏۳
← Previous Rukoo (2) Full Surah Next Rukoo →