☽ 6 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah051
ركوع 1 من 3 الآيات 1–23
القرآن الكريم← سورة surah051← ركوع 1

القرآن المجيد

وَالذّٰرِیٰتِ ذَرۡوًا ۙ﴿۱﴾ فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًا ۙ﴿۲﴾ فَالۡجٰرِیٰتِ یُسۡرًا ۙ﴿۳﴾ فَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًا ۙ﴿۴﴾ اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌ ۙ﴿۵﴾ وَّ اِنَّ الدِّیۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ﴿۶﴾ وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُبُکِ ۙ﴿۷﴾ اِنَّکُمۡ لَفِیۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍ ۙ﴿۸﴾ یُّؤۡفَکُ عَنۡہُ مَنۡ اُفِکَ ﴿ؕ۹﴾ قُتِلَ الۡخَرّٰصُوۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾ الَّذِیۡنَ ہُمۡ فِیۡ غَمۡرَۃٍ سَاہُوۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾ یَسۡـَٔلُوۡنَ اَیَّانَ یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۱۲﴾ یَوۡمَ ہُمۡ عَلَی النَّارِ یُفۡتَنُوۡنَ ﴿۱۳﴾ ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَکُمۡ ؕ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿۱۴﴾ اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۱۵﴾ اٰخِذِیۡنَ مَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِکَ مُحۡسِنِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾ کَانُوۡا قَلِیۡلًا مِّنَ الَّیۡلِ مَا یَہۡجَعُوۡنَ ﴿۱۷﴾ وَ بِالۡاَسۡحَارِ ہُمۡ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ﴿۱۸﴾ وَ فِیۡۤ اَمۡوَالِہِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الۡمَحۡرُوۡمِ ﴿۱۹﴾ وَ فِی الۡاَرۡضِ اٰیٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِیۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾ وَ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۱﴾ وَ فِی السَّمَآءِ رِزۡقُکُمۡ وَ مَا تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۲۲﴾ فَوَ رَبِّ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ اِنَّہٗ لَحَقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّکُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ ﴿٪۲۳﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں ﴿۱﴾ پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں ﴿۲﴾ پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں ﴿۳﴾ پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں ﴿۴﴾ حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے ﴿۵﴾ اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے ﴿۶﴾ قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی ﴿۷﴾ (آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے ﴿۸﴾ اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے ﴿۹﴾ مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے ﴿۱۰﴾ جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں ﴿۱۱﴾ پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟ ﴿۱۲﴾ وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے ﴿۱۳﴾ (اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے ﴿۱۴﴾ البتہ متقی لوگ اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے ﴿۱۵﴾ جو کچھ اُن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے ﴿۱۶﴾ راتوں کو کم ہی سوتے تھے ﴿۱۷﴾ پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے ﴿۱۸﴾ اور اُن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے ﴿۱۹﴾ زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے ﴿۲۰﴾ اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں؟ ﴿۲۱﴾ آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے ﴿۲۲﴾ پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو ﴿۲۳﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے ان ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں، پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔1 پھر سُبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں، پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں، 2 حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جارہا ہے 3 وہ سچی ہے اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے۔4
قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی، 5 (آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سےمختلف ہے۔ 6 اس سے وہی بر گشتہ ہوتا ہے جو حق سے پِھرا ہوا ہے۔7
مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے، 8 جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں۔ 9 پوچھتے ہیں آخر وہ روزِ جزاء کب آئے گا؟ وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے۔10 (اِن سے کہا جائےگا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا۔11 یہ وہی چیز ہےجس کے لیے تم جلدی مچارہے تھے۔ 12البتہ متّقی لوگ 13 اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے، جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے۔14 وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے، راتوں کو کم ہی سوتے تھے۔15 پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے،16 اور ان کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے۔17
زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے، 18اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں۔ 19 کیا تم کو سُوجھتا نہیں؟ آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کاتم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ 20 پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو۔ ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي (2)