☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Al-Balad
Rukoo 1 of 1 Verses 1–20
Quran→ Surah Al-Balad→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

لَاۤ اُقۡسِمُ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۱﴾ وَ اَنۡتَ حِلٌّۢ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۲﴾ وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ ۙ﴿۳﴾ لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡ کَبَدٍ ؕ﴿۴﴾ اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ یَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ اَحَدٌ ۘ﴿۵﴾ یَقُوۡلُ اَہۡلَکۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ﴿۶﴾ اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ یَرَہٗۤ اَحَدٌ ؕ﴿۷﴾ اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ ۙ﴿۸﴾ وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیۡنِ ۙ﴿۹﴾ وَ ہَدَیۡنٰہُ النَّجۡدَیۡنِ ﴿ۚ۱۰﴾ فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَۃَ ﴿۫ۖ۱۱﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡعَقَبَۃُ ﴿ؕ۱۲﴾ فَکُّ رَقَبَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾ اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِیۡ یَوۡمٍ ذِیۡ مَسۡغَبَۃٍ ﴿ۙ۱۴﴾ یَّتِیۡمًا ذَا مَقۡرَبَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾ اَوۡ مِسۡکِیۡنًا ذَا مَتۡرَبَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾ ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَۃِ ﴿ؕ۱۷﴾ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا ہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ﴿ؕ۱۹﴾ عَلَیۡہِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَۃٌ ﴿٪۲۰﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی ﴿۱﴾ اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے ﴿۲﴾ اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی ﴿۳﴾ درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے ﴿۴﴾ کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ ﴿۵﴾ کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا ﴿۶﴾ کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ ﴿۷﴾ کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں ﴿۸﴾ اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ ﴿۹﴾ اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ ﴿۱۰﴾ مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی ﴿۱۱﴾ اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ ﴿۱۲﴾ کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا ﴿۱۳﴾ یا فاقے کے دن ﴿۱۴﴾ کسی قریبی یتیم ﴿۱۵﴾ یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا ﴿۱۶﴾ پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی ﴿۱۷﴾ یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے ﴿۱۸﴾ اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں ﴿۱۹﴾ ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی ﴿۲۰﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے نہیں،1 میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی 2 اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے،3 اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی،4 درحقیقت ہم نے انسان کو مشقّت میں پیدا کیا ہے۔5 کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟6 کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اُڑا دیا۔7 کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟8 کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟9 اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟10 مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمّت نہ کی۔11 اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ کسی گردن کو غلامی سے چھُڑانا، یا فاقے کے دن کسی قریبی یتیم یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا۔12 پھر (اِس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے13 اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور (خلقِ خدا پر) رحم کی تلقین کی۔14 یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے۔ اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں،1 ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔16 ؏۱
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo →