☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
Surah Al-'Alaq
Rukoo 1 of 1 Verses 1–19
Quran→ Surah Al-'Alaq→ Rukoo 1

The Holy Qur'an

اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ ۚ﴿۱﴾ خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ ۚ﴿۲﴾ اِقۡرَاۡ وَ رَبُّکَ الۡاَکۡرَمُ ۙ﴿۳﴾ الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِ ۙ﴿۴﴾ عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ ؕ﴿۵﴾ کَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَیَطۡغٰۤی ۙ﴿۶﴾ اَنۡ رَّاٰہُ اسۡتَغۡنٰی ﴿ؕ۷﴾ اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجۡعٰی ؕ﴿۸﴾ اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یَنۡہٰی ۙ﴿۹﴾ عَبۡدًا اِذَا صَلّٰی ﴿ؕ۱۰﴾ اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَانَ عَلَی الۡہُدٰۤی ﴿ۙ۱۱﴾ اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰی ﴿ؕ۱۲﴾ اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۳﴾ اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی ﴿ؕ۱۴﴾ کَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہِ ۬ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِیَۃِ ﴿ۙ۱۵﴾ نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ﴿ۚ۱۶﴾ فَلۡیَدۡعُ نَادِیَہٗ ﴿ۙ۱۷﴾ سَنَدۡعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴿ۙ۱۸﴾ کَلَّا ؕ لَا تُطِعۡہُ وَ اسۡجُدۡ وَ اقۡتَرِبۡ ﴿٪ٛ۱۹﴾

Translation

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا ﴿۱﴾ جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی ﴿۲﴾ پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے ﴿۳﴾ جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا ﴿۴﴾ انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا ﴿۵﴾ ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے ﴿۶﴾ اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے ﴿۷﴾ پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے ﴿۸﴾ تم نے دیکھا اُس شخص کو ﴿۹﴾ جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟ ﴿۱۰﴾ تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو ﴿۱۱﴾ یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟ ﴿۱۲﴾ تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟ ﴿۱۳﴾ کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ ﴿۱۴﴾ ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے ﴿۱۵﴾ اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے ﴿۱۶﴾ وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو ﴿۱۷﴾ ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے ﴿۱۸﴾ ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو ﴿۱۹﴾

Tafsir

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے پڑھو1 (اے نبیؐ) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ2 جس نے پیدا کیا،3 جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔4 پڑھو، اور تمہارا ربّ بڑا کریم ہے جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا،5 انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔6
ہرگز نہیں،7 انسان سرکشی کرتا ہے اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے8 (حالانکہ) پلٹنا یقیناً تیرے ربّ ہی کی طرف ہے۔9 تم نے دیکھا اُس شخص کو جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟10 تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہِ راست پر ہو یا پرہیز گاری کی تلقین کرتا ہو؟ تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھُٹلاتا اور مُنہ موڑتا ہو؟ کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟11 ہرگز نہیں،12 اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اُسے کھینچیں گے، اُس پیشانی کو جو جھُوٹی اور سخت خطاکار ہے۔13 وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو،14 ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بُلا لیں گے۔15ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔1 ؏۱ السجدة
← Previous Rukoo Full Surah Next Rukoo →