☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورة surah087
ركوع 1 من 1 الآيات 1–19
القرآن الكريم← سورة surah087← ركوع 1

القرآن المجيد

سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّکَ الۡاَعۡلَی ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡ خَلَقَ فَسَوّٰی ۪ۙ﴿۲﴾ وَ الَّذِیۡ قَدَّرَ فَہَدٰی ۪ۙ﴿۳﴾ وَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰی ۪ۙ﴿۴﴾ فَجَعَلَہٗ غُثَآءً اَحۡوٰی ؕ﴿۵﴾ سَنُقۡرِئُکَ فَلَا تَنۡسٰۤی ۙ﴿۶﴾ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰہُ ؕ اِنَّہٗ یَعۡلَمُ الۡجَہۡرَ وَ مَا یَخۡفٰی ؕ﴿۷﴾ وَ نُیَسِّرُکَ لِلۡیُسۡرٰی ۚ﴿ۖ۸﴾ فَذَکِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّکۡرٰی ؕ﴿۹﴾ سَیَذَّکَّرُ مَنۡ یَّخۡشٰی ﴿ۙ۱۰﴾ وَ یَتَجَنَّبُہَا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۱﴾ الَّذِیۡ یَصۡلَی النَّارَ الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۱۲﴾ ثُمَّ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی ﴿ؕ۱۳﴾ قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴﴾ وَ ذَکَرَ اسۡمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی ﴿ؕ۱۵﴾ بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿۫ۖ۱۶﴾ وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿ؕ۱۷﴾ اِنَّ ہٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۱۸﴾ صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی ﴿٪۱۹﴾

الترجمة

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو ﴿۱﴾ جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا ﴿۲﴾ جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی ﴿۳﴾ جس نے نباتات اگائیں ﴿۴﴾ پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا ﴿۵﴾ ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے ﴿۶﴾ سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی ﴿۷﴾ اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں ﴿۸﴾ لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو ﴿۹﴾ جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا ﴿۱۰﴾ اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت ﴿۱۱﴾ جو بڑی آگ میں جائے گا ﴿۱۲﴾ پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا ﴿۱۳﴾ فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی ﴿۱۴﴾ اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی ﴿۱۵﴾ مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو ﴿۱۶﴾ حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے ﴿۱۷﴾ یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی ﴿۱۸﴾ ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں ﴿۱۹﴾

التفسير

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے (اے نبیؐ )اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو1 جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا،2 جس نے تقدیر بنائی3 پھر راہ دکھائی،4 جس نے نباتات اُگائیں5 پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔6
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے7 سوائے اُس کے جو اللہ چاہے،8 وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی۔9
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں، لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔10 جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا،11 اور اس سے گریز کرے گا وہ انتہائی بد بخت جو بڑی آگ میں جائے گا، پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔12
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی13 اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا1 پھر نماز پڑھی۔1 مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو،16 حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔1 یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی، ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں۔18 ؏۱
الركوع السابق → السورة كاملة ← الركوع التالي