بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الأعلى — Surah Ala
آیت نمبر 8
کل آیات: 19
قرآن کریم الأعلى آیت 8
آیت نمبر: 8 — سورۃ الأعلى islamicurdubooks.com ↗
وَ نُیَسِّرُکَ لِلۡیُسۡرٰی ۚ﴿ۖ۸﴾
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے
اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے
اور ہم آپ(ص) کو آسان (شریعت) کی سہولت دیں گے۔
اور ہم تجھے آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے ۔

📖 تفسیر ابن کثیر

یہ تفسیر ابھی دستیاب نہیں — جلد لوڈ ہو گی

📖 احسن البیان

8۔ 1 یہ بھی عام ہے۔ ہم آپ پر وحی آسان کردیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہوجائے ہم آپ کے اس طریقے سے رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا، ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کردیں گے۔ ہم آپ کے لیے ایسے اقوال و افعال آسان کردیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لیے ایسی شریعت مقرر کریں گے جو سہل، مستقیم، اور معتدل ہوگی جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔

📖 القرآن الکریم

(آیت 8){ وَ نُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى:} یعنی ہم آپ کے لیے یہ آسانی فرمائیں گے کہ آپ کے خاموش رہ کرسنتے جانے سے آپ کو وحی الٰہی یاد ہو جائے گی۔
← پچھلی آیت (7) پوری سورۃ اگلی آیت (9) →