بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 3369 — باب: پھل اور میوہ کھانے کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل باب: پھل اور میوہ کھانے کا بیان۔ حدیث 3369
حدیث نمبر: 3369 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ ، نُقَيْبُ بْنُ حَاجِبٍ ، أَبِي سَعِيدٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ الزُّبَيْرِيِّ ، طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ , حَدَّثَنَا نُقَيْبُ بْنُ حَاجِبٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ الزُّبَيْرِيِّ , عَنْ طَلْحَةَ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِيَدِهِ سَفَرْجَلَةٌ , فَقَالَ:" دُونَكَهَا يَا طَلْحَةُ فَإِنَّهَا تُجِمُّ الْفُؤَادَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ کے ہاتھ میں بہی (سفرجل) ۱؎ تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: طلحہ! اسے لے لو، یہ دل کے لیے راحت بخش ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5004، ومصباح الزجاجة: 1167) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (سند میں نقیب بن حاجب، ابو سعید اور عبدالملک سب مجہول ہیں)
وضاحت
۱؎: بہی اور سیب دونوں دل کے لئے مقوی اور دل کی دھڑکن دور کرنے میں مفید ہیں، اگرچہ حدیث ضعیف ہے، مگر یہ دونوں گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہیں۔
قال الشيخ الألباني
ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
ضعيف
نقيب بن حاجب و أبو سعيد و عبدالملك الزبيري:مجهولون (تقريب: 7185،8134،4230)
وللحديث شواهد ضعيفة في العلل المتناهية (165/2،166)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 498
الحكم: ضعيف الإسناد
← پچھلی حدیث (3368) باب پر واپس اگلی حدیث (3370) →